نئی دہلی :
کورونا کے قہر کا اثر اب آئی پی ایل پر بھی پڑگیا ہے۔ آج کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور بنگلور کے مابین ہونے والا میچ کومنسوخ کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق کولکاتا کے دو کھلاڑی کورونا پازیٹیو پائے گئےتھے، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے 30 ویں میچ میں پیر کو احمدآباد میں رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے ہونا تھا۔ یہ میچ شام 7.30 بجے شروع ہونا تھا۔
کورونا کے انفیکشن مدت کے دوران بی سی سی آئی نے مضبوط ’بایو بلبل‘ کا حوالہ دیا تھا، جس کے بعد اب تک 29 میچ کامیابی کے ساتھ کھیلے گئے۔ چنئی اور ممبئی کے مابین ہونے والے تمام میچ پورے ہوئے ، لیکن احمد آباد کے نریند ر مودی اسٹیڈیم میں سیزن کے 30 واں میچ کو فی الحال رد کردیا گیا ہے۔
گزشتہ کچھ ہفتوں میں انفیکشن کے روزانہ تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اس دوران یومیہ چار لاکھ سے زیادہ معاملے بھی سامنے آئے ۔ زیادہ تر تعداد کے مطابق یومیہ مرنے والوں کی تعداد بھی تین ہزار سے زیادہ ہے۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کے ملک میں کورونا کے لگاتار بڑھتے معاملے کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 14-میں کھلاڑیوں کے لیے بایو بلبل کو اور سخت کردیا ہے ،لیکن اس کے باوجود کھلاڑی انفیکشن سے نہیں بچ پائے۔
کہا گیا تھا کہ ہوٹل میں قیام کے درمیان کھلاڑیوں اور ممبروں کو باہر سے کھانے کا آرڈر دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلبل میں رہنے والے کھلاڑی اب صرف ہوٹل کے اندر پائے جانے والے کھانے ہی کھا سکیں گے۔ کے کے آر کے کووڈ متاثرہ کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
دوسری طرف 4 جیت کے ساتھ ایک وقت پہلی پوزیشن پر چل رہی ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت آر سی بی کی گزشتہ3 میچوں میں 2 شکست کھانے کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ کولکاتا کی ٹیم نے 7 میں سے صرف 2 میچ جیت پائی ہے۔ وہ ساتویں پوزیشن پر ہے۔
کے کے آر گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 2020 میں دنیش کارتک کی کپتانی میں اس سے کچھ بہتر کارکردگی کرتے ہوئے چار میچ جیتے تھے اور تین گنوائے تھے ، لیکن پھر انہوں نے کپتانی چھوڑ دی اور انگلینڈ کے عالمی کپ فاتح کپتان مورگن کو ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی۔