نئی دہلی:
بی جے پی ملک کی اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم کرنے سے نہیں چوک رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے دبنگ لیڈر اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں نے ٹویٹ کرکے تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے عمر گوتم اور مفتی جہانگیر قاسمی کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آئین کی دفعہ 25 اور 21 کے تحت اپنے مذہب کی تبلیغ و اشاعت کے ساتھ کسی بھی مذہب کو اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔
امانت اللہ خاں نے اس قدم کو اترپردیش میں آئندہ اسمبلی الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہاکہ اس کے پیش نظر بی جے پی غیر آئینی طریقے سے ہر حربہ آزما کر اپنی ڈوبتی نیا پار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مطالبہ کیاکہ بی جے پی سرکار قانون اور آئین کا غلط استعمال بند کرے اور غیر آئینی طور سے گرفتار کئے لوگوں کو جلد رہا کرے۔