نئی دہلی :
دہلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کیجریوال حکومت نے نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یومیہ اور چھوٹی موٹی مزدوری کرنے والے افراد لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہیں اور وہ دہلی چھوڑ رہے ہیں۔ دہلی کے آنند وہار ٹرمینل سے تارکین وطن مزدوروں کی تصاویر منظر عام پر آنے لگی ہیں۔ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔
اے این آئی کے مطابق تارکین وطن مزدور جو ٹرین کو پکڑنے کے لئے آنند وہار ٹرمینل پہنچے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے سال لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے اور اب دوبارہ ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ یقیناً یہ واقعہ گزشتہ سال مارچ کے آخر میں پیدا ہونے والی صورتحال کی یاد دلانے والا ہے۔