نئی دہلی: دہلی میٹروں کی ٹرین خدمات 29 مارچ کو ہولی کے دن دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گی۔دہلی میٹروں کے ترجمان انج دیال نے ہفتہ کو کہا ’’ہولی کے تہوار کے دن 29 مارچ (پیر) کو میٹرو ؍ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن سمیت دہلی میٹروں کی سبھی خدمات دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہوں گی‘‘۔ ٹرمنل اسٹیشن سے میٹروں خدمات 29 مارچ کو ڈھائی بجے شروع ہونے کے بعد معمول کے مطابق چلیں گی۔
دریں اثناء دہلی پولیس نے عوامی پروگراموں سے بچنے اور کورونا وبا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہولی کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے خبردا کیا ہے کہ تہوار کے دوران عوامی مقامات پر فیسٹول مناتے ہوئے پکڑنے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر چنمائے بسوال نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو لوگوں سے کووڈ- 19 پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے دوران لوگوں کے پارک، بازار یا دیگر مقامات پر یکجا ہوکر عوامی طور پر تہوار منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دہلی پولیس کے کمشنر ایس این سریواستو نے ڈی دی ایم اے کی جانب سے جاری کووڈ گائڈ لائنس کے پیش نظر پولیس افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور آئندہ ہولی اور شب برأت کے تہواروں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔