نئی دہلی :
کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کی تباہی آہستہ آہستہ کم ہونی لگی ہے ۔ دہلی میں کووڈ کے ایکٹیو کیسز میں بھی کمی آئی ہے ، جس کے بعد سرکار نے آہستہ آہستہ رعایت دینی شروع کردی ہے ۔ دہلی کے سرکار ی اسکولوں میں بھی انٹری لیول ایڈمشن شروع ہو رہی ہے ۔ دہلی کے سرودیہ ودیالیہ میں 28 جون سے انٹری -لیول ایڈمشن یعنی کہ نرسی ، کے جی اور پہلی جماعت میں ایڈمشن کا عمل شرو ع ہونے جارہاہے ۔
اس عمل سے متعلق جانکاری
دہلی کے سرود ودیالیہ میں نرسی، کے جی اور پہلی جماعت کے لیے ایڈمشن کا عمل 28 جون سے شروع ہو رہا ہے ۔ فارم سمٹ کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے ۔
سرپرست اسکول ٹائمنگ کے دوران اسکولوں میں جاکر باہر سیکورٹی سے یہ فارم کلیکٹ کر سکتے ہیں ۔
ایڈمشن کے لئے بچوں کی عمر کی حد
نرسری – 3 سال
کے جی – 4 سال
پہلی جماعت – 5 سال
درخواست دینے کا اہل!
دہلی میں اسکول کے ایک کلومیٹر کے اندر رہنے والے بچے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اگر آس پاس کے علاقے میں سرودیہ ودیالیہ نہیں ہے تو 3 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے درخواست دے سکتے ہیں۔
بچوں کا سلیکشن!
20 جولائی کو ڈرا کے ذریعہ بچوں کا سلیکشن کیا جائے گا۔ منتخب ہوئے بچوں کے ناموں کی لسٹ 23 جولائی کو اسکول نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائے گی۔
حکومت نے ٹیچروں اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) کے ممبروں پر مشتمل ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے ، جو والدین کی مدد کرے گا۔ والدین ان سے درخواست فارم چیک کراسکتے ہیں۔
ڈی او ای نے واضح کیا ہے کہ اسکول میں جمع کرنے کے وقت ضروری دستاویزات کے نہیں ہونے کی وجہ سے کسی بھی معذور ، مہاجرین یا تارکین وطن بچوں کو داخلے سے محروم نہیں کیا جائے گا۔