ممبئی کی جانب سے یہاں محمودہال میں نامور علماءو اکابرین کے ہاتھوں’مرکز آن لائن مدرسہ‘ کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ملک بھر کے دو سو سے زائد علماءاور دانشوروں نے شرکت کی۔اس دوران مقالہ نگاروں نے جد ید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شرکائے سیمینار کے سامنے اپنی بات رکھی۔ سیمینار میں انگلش میڈیم آن لائن مدرسے کے نصاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور نصاب کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ریسرچ سینٹر کی بنیاد 1994ء میں معروف عالم دین مولانا بدر الدین اجمل قاسمی نے رکھی تھی۔ اس ادارے کا مقصد فضلاءمدارس کو انگریزی زبان و ادب اور کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ انگریزی میں تبلیغ اور دفاع دین کے قابل ہو سکیں۔ مرکز کا دو سالہ کورس کو اپنے مقصد میں زبردست کامیابی ملی۔ اسی کے فضلاءنے اب تیس سال بعد ’مرکز آن لائن مدرسہ‘ کا منفرد پروجیکٹ متعارف کروایا ہے۔مر کز المعارف ایجو کیشن ینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر مولانا محمد بر ہان الدین قاسمی نے بتایا کہ یہ پانچ سالہ کورس مدرسے کے نہج پرشریعت کی مستند تعلیم پر مشتمل ہے۔ اس کا نصاب و تدریسی زبان انگریزی ہے۔ اس کورس میں انگریزی زبان سے واقف 15 سال سے زائد عمر کے وہ لوگ جو کسی وجہ سے یا اپنی مشغولیت کی بنیاد پر مددرسے نہیں جاسکتے، دنیا کے کسی بھی حصے سے شرکت کر سکتے ہیں اور عالمیت کا کورس گھر بیٹھے مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کورس کا واحد مقصد معتبر اسلامی تعلیمات کو جدید ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تمام طبقوں تک پہنچانا ہ