حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے کے معاملہ پر امریکا نے قطر سےحماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے کہنے پر قطر نے حماس وفد کو دوحہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دوحہ میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اکتوبر کے وسط میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا.دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے موساد کو بیرون ملک پرتشدد واقعات روکنے کےلیے منصوبہ بندی کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیع اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیرون ملک پرتشدد واقعات کو روکنے کےلیے ایک منصوبہ تیار کریں۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا لیگ کے میچ کے دوران اسرائیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا تھا، جس میں 11 اسرائیلی زخمی ہوگئے