اردو
हिन्दी
مارچ 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگال میں ٹی ایم سی کا کھیلا ،نندی گرام کے عوام کا فیصلہ قبول: ممتا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ابتدائی رجحانات میں ممتا بی جے پی کےادھیکاری سے پیچھے
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس شاندار کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ ٹی ایم سی 200 سے زیادہ نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔ جیت درج کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ بولا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز کی تمام کوششوں کے باوجود لینڈ سلائیڈ جیت حاصل کی ہے۔ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ بنگال کے عوام نے ملک کو بچایا ہے۔ میں نے کہا تھاکہ ہم ڈبل سنچری لگائیں گے۔ اس جیت نے بنگال کے عوام کو بچالیا۔ ہم نے کہاتھا کہ’ ‘کھیلا ہووبے‘ اور آخر میں ہماری جیت ہوئی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اس تاریخی فتح پر عوام کے مشکور ہیں۔ میں فوری طور پر کووڈ کی سمت میں کام شروع کروں گی۔حلف برداری کی تقریب موجودہ صورت حال کی وجہ سے لوپروفائل ایونٹ ہوگا۔
نندی گرام کے بارے میں ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام کے بارے میں فکر مت کیجئے ۔ نندی گرام کے عوام جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسے قبول کروں گی۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم 221 سے زیادہ سیٹیں جیت رہے ہیں اور بی جے پی انتخاب ہار گئی ہے۔
نندی گرام میں ممتا بنرجی اور بی جے پی امیدوار شوبیندو ادھیکاری کے بیچ کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ کاؤنٹنگ کی شروعات میں وزیر اعلیٰ بنرجی شوبیندو ادھیکاری سے پچھے ہوگئی تھیں، حالانکہ دوپہر کو انہوں نے 1,200ووٹو ں سے ادھیکاری پر سبقت بنالی تھی ۔ آخری مرحلے کو لے کر اب تک تذبذب بنا ہوا ہے۔ حالانکہ کچھ رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام کی جنگ جیت گئی ہیں ۔

دوسری جانب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی سب سے ہائی پروفائل سیٹ نندی گرام کے نتیجہ پر تنازع ہوگیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امت مالویہ نے ٹویٹ کرکے بی جے پی امیدوار شوبیندو ادھیکاری کی جیت کا اعلان کردیا ، حالانکہ اس اعلان کے بعد تنازع شروع ہوگیا ہے اور ٹی ایم سی جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اس پر کوئی قیاس آرائی نہیں کی جائے ۔
اس درمیان ممتا بنرجی نے کچھ دیر پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں نندی گرام کا فیصلہ منظور ہے ۔ ان کے اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی ٹی ایم سی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ نندی گرام میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ بتادیں کہ ادھیکاری گزشتہ سال نومبر میں ترنمول کانگریس سے الگ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے نیوز ایجنسی اے این آئی نے ممتا بنرجی کی جیت کی خبر دی تھی ۔ نندی گرام میں پہلے ہار قبول کرنے کے بعد اب وزیر اعلیٰ نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بنرجی نے کہا کہ میں مینڈیٹ کو قبول کرتی ہوں، لیکن میں عدالت جاؤں گی کیونکہ مجھے جانکاری ہے کہ نتیجہ کے اعلان کے بعد کچھ ہیراپھیری کی گئی اور میں اس کا انکشاف کرؤں گی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Singh Statement on Khamenei Death News
خبریں

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

16 مارچ
Iran Trump Strait of Hormuz News
خبریں

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

16 مارچ
UN Islamophobia Report News
خبریں

اسلاموفوبیا: مہذب دنیا میں مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک، دیوار سے لگانے پالیسیاں بن رہی ہیں: اقوام متحدہ

16 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

Iran Trump Strait of Hormuz News

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

UN Islamophobia Report News

اسلاموفوبیا: مہذب دنیا میں مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک، دیوار سے لگانے پالیسیاں بن رہی ہیں: اقوام متحدہ

Assam CM Miya Statement News

تیور برقرار“ ہم 70 لاکھ لوگوں (میا )کو نہیں نکال سکتے، ان کے جانے کے لیے حالات پیدا کریں گے، ”سی ایم اسام

Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

مارچ 16, 2026

حالیہ خبریں

Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

مارچ 16, 2026
Iran Trump Strait of Hormuz News

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

مارچ 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN