امریکہ نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قراردیا ہے ۔سفارتی سطح پریہ بھارت کی بڑی سفارتی جیت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جاری کردہ ایک بیان میں اس حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹی آر ایف نے 22 اپریل کو جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔اس حملے میں 26سیاحوں کی موت ہوگئی تھی۔لہذاامریکہ نے TRF کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (SDGT) قرار دیا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق ، وزارت خارجہ نے ٹی آر ایف کوغیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد (SDGT) کے طور پر نامزد کیا ہے۔ TRF لشکر طیبہ (LeT) کی ایک شاخ ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس میں 26 شہری مارے گئے تھے۔امریکہ کا ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا بھارت کی بڑی جیت ہے۔ امریکہ کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ آپریشن سندھور کے بعد عالمی سطح پربھارت نے پاکستان کوبے نقاب کرنے کے لیے مختلف ملکوں کو ارکان پارلیمان پرمشتمل وفود روانہ کیے تھے








