پٹنہ :
اردو ،بنگلہ پاس کرنے والے امیدواروں میں ابھی امید جاگی تھی جب ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی منظوری تاحیات بڑھائے جانے کی حکومت کی طرف سے سرکلر جاری کیا گیا، جس میں ٹی ای ٹی سے متعلق جائزہ لینے کے لیے محکمہ جاتی نمبر 413 مورخہ 22-06-2021کے ذریعہ محکمہ تعلیم کے سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
لیکن بہار سرکار نے 2011 میں پاس کرنے والے امیدواروں کی سرٹیفکیٹ کی منظوری دے دی ہے ، لیکن ارود ، بنگلہ ٹی ای ٹی ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد بھی نتیش سرکار نے نوٹیفکیشن میں اس کا ذکر تک کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
آل بہار اردو ٹی ای ٹی سنگھرش مورچہ نے بہار حکومت سے اردو وبنگلہ والے کو بھی اپنے سرکلر میں شامل کرنے کی مانگ کی ہے ۔