جدہ : آب زمزم کی بوتلوں کی تقسیم منگل سے دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ زم زم کی تقسیم کنگ عبداللہ منصوبے کے تحت دوبارہ شروع ہوگی۔ یہ اعلان شیخ عبد الرحمن السدیس نے کیا۔ شیخ السدیس نے کہا کہ قومی واٹر کمپنی اس منصوبے کے سرکاری آپریٹر کے ذریعے زمزم کی تقسیم شروع کردے گی۔ ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مقدس پانی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وسیع تیاری کے تحت منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعہ کو چھوڑ کر سبھی دن 1:00بجے سے 9بجے تک آب زم زم تقسیم کیا جائے گا۔ نگراں کمیٹی نے کورونا وائرس سے آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر وپروٹوکول کو پورا کرلیا ہے۔ تقسیم کے لیے ہائپر مارکیٹ کو آب زم زم کی پانچ ملین سے زیادہ بوتلوں کے ساتھ فراہمی کی جارہی ہے۔