نئی دہلی:دہلی کی نئی بننے والی حکومت کے وزراء میں محکموں کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو سی ایم ریکھا گپتا کے ساتھ 6 وزراء نے حلف لیا۔ اب ان سب کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پاس فنانس، پلاننگ، ریونیو سمیت کئی دوسرے محکمے ہیں۔ جبکہ پرویش سنگھ صاحب کے پاس محکمہ تعمیرات عامہ، قانون سازی کے امور جیسے محکمے ہیں۔ آشیش سود کے پاس ہوم، بجلی اور دیگر محکمے ہیں۔ دیکھیں کس کو وزارت ملی۔
••پرویش ورما کو محکمہ تعمیرات عامہ، قانون سازی کے امور، آبپاشی، فلڈ کنٹرول، پانی، گرودوارہ انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
••آشیش سود کو ہوم، بجلی، شہری ترقی، تعلیم، اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعلیم، تربیت کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی
•••منجندر سنگھ سرسا کو صنعت، خوراک اور شہری سپلائی، جنگلات اور ماحولیات اور منصوبہ بندی کے محکموں کی ذمہ داری ملی ہے۔
•••رویندر سنگھ اندراج سماجی بہبود، ایس سی اور ایس ٹی بہبود، کوآپریٹیو محکمہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
•••کپل مشرا قانون و انصاف، محنت اور روزگار، ترقی، فن و ثقافت، زبان اور سیاحت کے محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
•• پنکج کمار سنگھ صحت، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکموں کا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ پنکج سنگھ خود پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔
ریکھا گپتا نے 20 فروری کو رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ شالیمار باغ سے پہلی بار ایم ایل اے بننے والی ریکھا گپتا بی جے پی کی سشما سوراج، کانگریس کی شیلا دکشت اور عام آدمی پارٹی کی آتشی کے بعد دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندراج سنگھ، کپل مشرا اور پنکج کمار سنگھ نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔