نئی دہلی :
مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت پر بھارت کو لیکچر نہ دیں ۔ اس کے ساتھ ہی پرساد نے دوہرایا کہ اگر یہ کمپنیاں بھارت میں کمائی کرنا چاہتی ہیں تو ان کو آئین ہند اور ہندوستانی قوانین پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
ایک پروگرام کے دوران ، مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی گائڈ لائنس سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نہیں ہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے غلط استعمال سے نمٹنے کیلئے ہیں۔
پرساد نے کہا کہ آئی ٹی کی نئی گائڈ لائنس ان پلیٹ فارمس کے استعمال کرنے والوں کو ان کی شکایات کے حل کے لیے ایک طریق کار مہیا کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کا مقصد سوشل میڈیا فارموں پر موجود مواد کو ریگولیٹ کرنا ، فیس بک ، وہاٹس ایپ اور ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارمس کو پوسٹ کو جلداز جلد ہٹانے کے لیے کی گئی قوانین درخواستوں اور میسیج کے موجد کی تفصیلات کو شیئر کرنے کے قانونی درخواست کے لیے زیادہ جوابدہ بنانا ہے ۔
پرساد نے کہا ،’نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہندوستان میں مقیم شکایت کے ازالے کےلیے افسر ، تعمیل افسر اور نوڈل آفیسر کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کروڑوں سوشل میڈیا صارفین کو اپنی شکایات کے ازالے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرسکیں۔‘انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ملک میں مقیم تین افسران کی تقرری کا مطالبہ کرکے کوئی ان سے’کائنات‘ نہیں مانگ رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے پروگرام کے دوران کہا ،’یہ بنیادی ضروریات ہیں۔ میں زور دے کر دہرانا چاہتا ہوں کہ بھارت کو امریکہ میں رہ کر منافع کمانے والی کمپنی سے اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت پر لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت میں آزاد اور منصفانہ انتخابات ہوتے ہیں ، آزاد عدلیہ ، میڈیا ، سول اداروں ہیں۔ میں یہاں طلبا سے بات کر رہا ہوں اور ان کے سوالات سن رہا ہوں اور یہی حقیقی جمہوریت ہے، اس لئے منافع بخش ان کمپنیوں کو ہمیں جمہوریت پر تقریر نہیں کرنی چاہئے۔
پرساد نے کہا ،’جب ہندوستانی کمپنیاں کاروبار کرنے کے لئے امریکہ جاتی ہیں تو کیا وہ امریکی قانون پر عمل نہیں کرتی ہیں؟ آپ اچھے پیسے کماتے ہیں ، اچھا منافع کماتے ہیں کیونکہ ہندوستان ایک ڈیجیٹل مارکیٹ ہے ، یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم پر تنقید کریں ، میری تنقید کریں ، سخت سوالات پوچھیں لیکن آپ ہندوستانی قوانین کا احترام کیوں نہیں کریں گے؟ اگر آپ ہندوستان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہندوستانی آئین اور ہندوستانی قانون پر عمل کرنا ہوگا۔‘