اردو
हिन्दी
جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندستان، مسلمان اور سیاسی جماعتیں

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حرف حق: پروفیسر اختر الواسع
آزادی کے بعد ہندوستان میں جس طرح مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اس کی مثال مشکل ہی سے مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر مولانا ابو الکلام آزاد، رفیع احمد قدوائی،مولانا حسرت موہانی،حافظ محمد ابراہیم، ڈاکٹر سید محمود، عابد علی جیسے قد آور لیڈروں کو جس طرح بھلایا گیا ہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ خود مسلمانوں نے بھی ان لوگوں کو اس طرح بھلایا کہ جیسے ان کاکوئی وجود اور خدمات ہی نہیں۔ وہ تو سیاسی ضرورتوں کا بھلاہو کہ ہم بار بار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ اسے دلتوں کا دباؤ کہیے یا دوسری سیاسی ضرورتیں جس کی وجہ سے کانگریس سے بی جے پی تک کو باباصاحب کی دہائی دینے کے لیے ہر طرح مجبور دیکھا جا رہا ہے۔

معاملہ صرف بی جے پی کا ہی نہیں کانگریس بھی سے مبرا نہیں کہ ہندوستان میں کسی ہوائی اڈے کو مولانا آزاد سے منسوب نہیں کیا۔ زراعت یا اس سے ملحق دوسرے غذائی اداروں میںسے کسی کو رفیع احمد قدوائی کا نام نہیں دیا گیا۔ آزادی کے بعد سے سید محمود اور عابد علی یا حافظ محمد ابراہیم میں سے کسی کا کیا ذکر کریں، مولانا ابوالکلام آزاد کو بھی کانگریس کا صدر نہیں نامزد کیا گیا اور ایسا صرف کانگریس یا بی جے پی نے ہی نہیں کیابلکہ آپ کسی بھی پارٹی کو ملک بھر میں دیکھ لیجیے، اس نے ہمارے ان مسلم رہنماؤں کو جنھوں نے آزادی کی جنگ میں سالار کارواں کا رول ادا کیا یا اس سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی،ان میں سے کسی کو اپنے یہاں سربراہی کا اعزاز نہیں بخشا۔ یہ امتیاز صرف اندرا گاندھی کو حاصل ہے کہ جن کے رہتے ہوئے برکت اللہ خاں راجستھان میں، عبد الرحمن انتولے مہاراشٹر میں، عبد الغفور بہار میں یا پھر کسی دیگر جماعت کی حمایت سے ایم او ایچ فاروق پانڈیچیری میں، علیم الدین منی پور میں، سی ایچ محمد کویا کیرالا میں اور بعد ازاں انورہ تیمور آسام میں وزرائے اعلیٰ کے منصبوں  پر فائز ہوئے۔
1947 کے بعد اور اس سے پہلے بھی فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جس میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر ہلاکتوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انھیں دو تین چار دن کے اندر ہی فرقہ وارانہ سفاکی کے نتیجے میں علاقے کے علاقے خالی کرنے کے لیے مجبور کردیا گیا۔ پہلے فسادات اس لیے ہوئے کہ فرقہ وارانہ عناد نے فساد کے لیے مجبور کر دیا۔ پھر تقسیم وطن کے نتیجے میں نئی سرحد کے پار سے جو پناہ گزیں آرہے تھے، ان کی باز آباد کاری کے لیے فساد ہوئے، جب یہ سلسلہ تھما اور مسلمانوں نے معاشی اعتبار سے مضبوط ہونا شروع کیا تو پھر ان کو معاشی اعتبار سے کمزور کرنے اور بے بس بنانے کے لیے فسادات ہوئے۔ اگر دیکھا جائے تو جبل پور، روڈ کیلہ، کلکتہ، ممبئی، جمشید پور، جلگاؤں، بھیونڈی، احمدآباد، بڑودہ، علی گڑھ، مرادآباد، فیروزآباد، بنارس، مئو ناتھ بھنجن وغیرہ شہروں کے نام نہیں رہے بلکہ ہمارے دلوں کے داغ بن گئے۔ فسادات کا ایک رخ ہم نے آسام اور بھاگلپور، میرٹھ اور ملیانہ میں بھی دیکھا جس میں صرف فرقہ پرست ہی عناد و فساد کے لیے ذمہ دار نہیں تھے بلکہ پولیس کے ایک بڑے افسر وبھوتی نارائن رائے کے الفاظ میں پولیس اور پی اے سی مسلمانوں کے قتل عام کے لیے ذمہ دارتھی۔ یہ حقیقت ناقابل انکار ہے کہ یہ سب کچھ کانگریس کے زمانہ اقتدار میں ہی ہوا اور کانگریس نے اس کے لیے بہ ظاہر الزام آر ایس ایس اور بھارتیہ جن سنگھ (بی جے پی کا پہلا اوتار) کو ضرور دیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایسی کاروائی نہیں کی جس سے آئندہ ایسا کچھ نہ ہو پائے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ فرقہ پرستوں کے حوصلے اور عزائم بڑھتے گئے اور مسلمان پٹتے ہی رہے۔ حالت یہ ہو گئی کہ بقول شاعر:
کیوں ہوئے قتل ہم پر یہ الزام ہے قتل جس نے کیا ہے وہی مدعی
قاضئ وقت نے فیصلہ دے دیا لاش کو نذر زنداں کیا جائے گا
اب عدالت میں یہ بحث چھڑنے کو ہے یہ جو قاتل کو تھوڑی سی زحمت ہوئی

یہ جو خنجر میں ہلکا سا خم آ گیا اس کا تاوان کس سے لیا جائے گا؟
نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں نے کانگریس کا انتخابی سیاست میں ساتھ دینا بند کر دیا اور جس کے نتیجے میں کانگریس کہیں کی نہ رہی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اس زوال نے آر ایس ایس اور اس کے سیاسی حلیفوں کو مضبوط بنا دیا اور مرکزی حکومت ان کے قبضے میں آ گئی اور یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جانی چاہیے کہ بابری مسجد میں مورتی کی تنصیب ہو، تالا لگانا اور بعد میں کئی برسوں بعد کھلوانا ہو اور الیکشن مہم کا آغاز ایودھیا سے کرنے کا معاملہ ہو یا پھر چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت سب کانگریس کے دور اقتدار میں دیکھنے کو ملے۔

ٹیگ: IndiaMuslimpolitical figures

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

19 جون
مضامین

اسلام اور مسلمان، سکھ مت اور سکھ، دوری پیدا کرنے کی کوشش،

17 جون
مضامین

امریکہ کے بس میں نہیں نیتن یاہو! کمزور’بائیڈن اور’مضبوط’ ٹرمپ سرکشی روکنے میں ناکام؟تجزیہ:آکاش جین

15 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

_یہودی قیادت سے معزول__

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

ایران کے حملوں سے آٹھ ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر: میڈیا رپورٹ

لکھنؤ:نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ ،بھارت کے رویے پر افسوس جتایا

_یہودی قیادت سے معزول__

جون 20, 2025

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

جون 20, 2025

ایران کے حملوں سے آٹھ ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر: میڈیا رپورٹ

جون 20, 2025

لکھنؤ:نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ ،بھارت کے رویے پر افسوس جتایا

جون 20, 2025

حالیہ خبریں

_یہودی قیادت سے معزول__

جون 20, 2025

تہران میں لاکھوں لوگ سڑکوں ہر اترے،خامنہ ای اور سرکار سے اتحاد کا مظاہرہ

جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN