نئی دہلی: (ایجنسی)
اولمپکس میںگولڈ دلانے والے نیرج چوپڑا نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے دل کی بات رکھی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہےکہ میری آپ تمام سے گزارش ہے کہ میرے تبصرے کو اپنے گندے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ نہ بنائے۔ اسپورٹس ہم سب کو متحد ہو کر ساتھ رہنا سکھاتا ہے اور تبصرے کرنے سے پہلے کھیل کے قوانین جاننا ضروری ہوتاہے ۔ نیرج چوپڑا نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ تمام نے اتنا پیار دیا۔
ایک انٹرویو میں میں نے کہاکہ جیولین پہلا تھرو کرنے سے پہلے میں نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم سے جیولین لیا۔ کچھ لوگوں نے اس کا بڑا ایشو بنا دیا ہے جو کہ بڑی عام سی بات ہے ۔ جو بھی پرسنل جیولین رکھتے ہیں تو اسے تمام یوز کر سکتے ہیں ۔ یہ قانون ہے ،اس میں کچھ غلط نہیں ہے ۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ اس بات کو میرا سہارا لے کر ایشوز بنا رہے ہیں، میں تمام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا نہ کریں۔ اسپورٹس تمام کو مل کر چلنا سکھاتا ہے ۔ ہم تمام کھلاڑی پیار سے رہتے ہیں ۔ کوئی بھی ایسی بات نہ کہیں جس سے ہمار ے جذبات مجروح ہوں۔
بتادیں کہ نیرج نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں فائنل کی شروعات سے پہلے اپنا جیولین تلاش رہا تھا تو مجھے نہیںمل رہا تھا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ ارشد ندیم میرے جیولین لئے گھوم رہا ہے ۔ میں نے ان سے کہاکہ بھائی میرا جیولین ہے دے دو۔ مجھے اسے تھرو کرنا ہے۔ تب انہوں نے واپس کیا۔ تبھی آپ نے دیکھاہوگا میںنے پہلا تھرو جلد بازی میں پھینکا تھا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ان کی تعریف بھی کی تھی ۔ پاکستانی کھلاڑی کا نام ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایجنڈہ چلانے لگے جس کا نیرج چوپڑا نے یہ ویڈیو جاری کرکے سخت احتجاج کیاہے ۔