نئی دہلی:معروف شاعروادیب ڈاکٹر تابش مہدی کا آج ا نتقال ہوگیا آنا للہ وانا الیہ راجعون ،ڈاکٹر تابش عرصہ سے صاحب فراش تھے ،گزشتہ دنوں جب دہلی میں آلودگی انتہا پر تھی ڈاکٹروں کے مشورے پر آبائی وطن دیوبند چلے گیے تھے،بعد ازاں بہتر علاج کے لیے دہلی آگیے تھے جہاں وہ دہائیوں سے مقیم تھے .ڈاکٹر تابش کی تدفین شام پانچ بجے بعد نماز عصر شاہین باغ کے قبرستان میں ہوگی،
ڈاکٹر تابش صاحب دیوان شاعر،
کئی کتابوں کے مصنف،تھے ،ان کا ترنم بہت خوبصورت اور دل میں اتر جانے والا تھا ،وہ مشاعروں میں ملک و بیرون ملک بہت مقبول تھے خاص طور سے نعتیہ شاعری میں الگ مقام بنایا
مرحوم مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز سے طویل عرصے تک وابستہ رہے وہ ادارہ ادب اسلامی ہند کے مرکزی ذمہ داربھی رہے موصوف ادھر کئی سال سے مستقل زیر علاج تھے، کئی دنوں سے دہلی کے ایک ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، مگر افاقہ نہیں ہوا ـ صبح دس بجکر دس منٹ پر اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے