پریاگ راج:
مبینہ تبدیلی مذہب کےمعاملے میں ملزم بنائے گئے محمد عمر گوتم کے ضلع میں پھیلے نیٹ ورک کی جانچ کے بعد پریاگ راج ٹیم لوٹ گئی ہے، حالانکہ اب عمر گوتم کی جائیداد کو کھنگالنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم کے ضلع میں آنے کا امکان ہے ۔
ضلع کے رہنے والے محمد عمر گوتم کو گرفتار کئے جانے کے بعد اے ٹی ایس کی ایک ٹیم گزشتہ چار دنوں سے ضلع میں ڈیرا ڈالے ہوئی تھی۔ ٹیم عمرگوتم کے بارے میں اس کے گاؤں پنتھوا اور سسرال کھیسہن سمیت دیگر جگہوں سے جڑیں ہر جانکاریاں کی گہرائی سے چھان بین کر رہی تھی۔ عمر گوتم کا ضلع میں کئی جگہوں پر آنے جانے کے ثبوت بھی ٹیم نے جمع کی ہے ۔ اس کے بعد اے ٹی ایس اتوار کی رات پریاگ راج لوٹ گئی ۔
واضح رہے کہ عمر گوتم کے حلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ عمر گوتم کے یہاں بھی کئی جگہوں پر فنڈنگ کئے جانے کی اطلاع ٹیموں کے پاس ہے ۔ عمر گوتم کی خاندانی جائیداد بھی کافی ہے۔ جائیداد کا راز کھنگالنے کے لیے ای ڈی کی ٹیم کبھی بھی ضلع میں آسکتی ہے ۔