بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مصر ایئر کی ہولڈنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ (تل ابیب) کے لیے آپریٹنگ پروازوں کے آغاز پر غور کررہی ہے۔
اس اعلان کا انعقاد مصر کے لیے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رشدی زکریا نے عرب ایوی ایشن سمٹ کے دوران کیا ہے۔
خیال رہے یہ اجلاس امارات کے راس الخیمہ میں منعقد ہوا ہے اور اسرائیلی عہدیداروں نے تجویز دی ہے کی مصر کی سرکاری ایئرلائن کے طیاروں کو اسرائیل کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے تاکہ مصری ہوائی جہاز مصر کے پرچم کے ساتھ تل ابیب آسکیں