اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

الیکشن کا دور مسلمانوں کے لیے مصائب سے کم نہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
الیکشن کا دور مسلمانوں کے لیے مصائب سے کم نہیں
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

الیکشن کے فوائد کے بارے میں بات کی جائے تو عام لوگوں کو اس کا ایک ہی فائدہ نظر آتا ہے کہ ایک دن کے لئے انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ملک کے اصل مالک ہیں وہ جسے چاہیں اسے اقتدار سونپیں ۔ بحیثیت جمہوری ملک کی عوام اور ووٹرز اصل میں وہ مالک ہیں اور حکومت کے تمام کارندے وزیر اعظم سے لے کر ادنی سرکاری ملازم تک پبلک سرونٹ خادم اور سیوک ہیں۔‌

یہ اور بات ہے کہ ووٹ دینے کے بعد حکومت کی تشکیل ہوتی ہے اور حکمران اور ان کا دستہ راجہ اور عوام پرجا میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ایک ایسی پرجا جسے ملک کی تعمیر و ترقی سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا، اس کے بارے میں سوال کرنا اور رفاہی اسکیموں کا مطالبہ کرنا اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتا ہے۔ وہ اپنی عقل اور اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھتا وہ وہی دیکھتا ہے جو حکومت نواز میڈیا دیکھاتا ہے۔

حکومت کی تشکیل کے لئے جمہوری نظام میں انتخابات کرانا لازمی شرط ہے۔ انتخابات سے کئی مہینے قبل اس کی تیاری کی جاتی ہے۔ پہلے ہر سیاسی جماعت اور امیدوار اپنی پچھلی کارکردگی بتاتے تھے جو کمیاں رہ گئیں اسے پورا کرنے کا عہد دہراتے تھے۔ نئے ترقیاتی منصوبوں پر مبنی انتخابی منشور لوگوں تک پہنچاتے تھے۔ اپنے اپنے حلقوں میں نکڑ میٹنگ کر کے ملک میں امن امان برقرار رکھنے اور قائم کرنے کا عہد و پیمان کرتے تھے کثرت میں وحدت جو تمام ہندوستانیوں کی شناخت ہے اس کی بلا جھجک تشہیر کرتے تھے۔‌مقامی ایشوز بجلی پانی سڑک سیور آپسی بھائی چارے کی بات ہوتی تھی۔

ان دنوں امیدوار کے مذہب اور جات برادری سے ووٹرز کو مطلب نہیں ہوتا تھا وہ تو تو بس اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنا نمائندہ چنتے تھے۔
اس کے بعد یہ دور آیا کہ سارے مسائل ثانوی، سکنڈری ہو گئے اور مذہبی بنیاد پر لام بندی پولرائزیشن پرائمری ہو گئی اور نزلہ عضو ضعیف پر ہی گرتا ہے کے مطابق پولرائزیشن کے سب سے زیادہ شکار اقلیت بالخصوص مسلمان ہوتے ہیں۔

اکثریتی طبقے کو ذاتی طور پر اس کا کچھ فائدہ ہو یا نہ ہو ، ملک میں یہ مزاج بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے زک پہنچے تو اکثریتی فرقہ کے بہت سارے لوگ خوش ہوتے ہیں۔ تین طلاق بل کے پاس ہونے سے لے کر قانون بننے تک اکثریتی فرقہ کا کوئی ایک شخص بھی آپ کو نہ ملا ہوگا جو یہ کہتا ہو کہ تین طلاق قانون سے اسے یا غیر مسلموں کو کسی طرح کا کوئی فائدہ پہنچا۔ لیکن بی جے پی اسے بطور تمغہ غیر مسلموں کو پیش کرتی ہے کہ دیکھا ہم نے یہ قانون بنا دیا۔ ایسا ہی ایک قانون یکساں سول کوڈ کا بھی زیر غور ہے۔

آبادی پر کنٹرول کرنے کے تناظر میں پچھلے پچاس برسوں میں بہت ساری تجویزیں پیش ہوتی رہیں کوششیں بھی کی گئیں اس کے لئے معقول وجہ بھی ڈھونڈ نکالی گئی کہ سماج میں تعلیم سے محروم اور معاشی ابتری کے شکار لوگوں کے یہاں کثرت اولاد کا ظاہرہ پایا جاتا ہے۔ جیسے جیسے ان دونوں مسائل پر قابو پایا جا رہا ہے شرح پیدائش میں کمی درج ہو رہی ہے۔

لیکن چونکہ شرح پیدائش میں کمی کرنے کے تعلق سے مسلمانوں کا دینی نظریہ جڑا ہوا ہے اس لئے کہ شرعی طور پر مسلمان ترتیب اسرہ اور تنظیم اسرہ تو کر سکتا ہے افزائش نسل پر مکمل پابندی نہیں۔

تنظیم اسرہ ضرورت کے تحت دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے بعد کے ادوار میں عزل کی روایات ملتی ہیں۔‌فقہی طور پر ضرورت کے تحت عزل کر کے کثیر العیال ہونے سے بچنے کا جواز ملتا ہے۔ اور دنیا بھر میں اس پر مسلمان عمل بھی کرتے ہیں۔

لیکن جذبات انگیختہ کرنے کے لئے ایک مخصوص سیاسی پارٹی اور تنظیم کی حکومتیں اس مسئلہ سے مسلمانوں کو زک پہنچا کر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا اور پولرائز کرنا چاہتی ہیں۔‌

تین طلاق کی طرح اس مسئلہ سے بھی غیر مسلموں کا ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ علی العموم غریبوں کا نقصان ہوگا۔ آسام میں بی جے پی حکومت نے دو سے زائد بچے والے کنبوں کو سرکاری مراعات اور اسکیموں سے محروم کرنے کے قانون پر غور کر رہی ہے اس وقت اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں تعمیر وترقی اور رفاہی خدمات کے میدان میں کوئی خاص قابل ذکر کارنامے نہیں ہیں جس کا حوالہ دے کر ووٹ مانگا جائے اس کے برعکس کورونا وائرس نے ہسپتالوں میں دوائیوں ، بیڈز، آکسیجن کی قلت، لاشوں کے جلانے میں بدنظمی نے ترقی کے دعووں کی پول کھول دی ہے ایسے میں سب سے زیادہ محفوظ و مجرب نسخہ ہندو مسلم کے نام پر پولرائزیشن۔ چنانچہ اسی پولرائزیشن کے مقصد سے اترپردیش حکومت بھی دو بجے سے زائد والے کنبوں کو سرکاری مراعات سے محروم کرنے کے قانون پر غور کر رہی ہے۔۔

کیا اس سے صرف مسلمان متاثر ہوں گے ؟ کیا مسلمانوں کو اس قانون پر واویلا کرنا چاہیے ؟ ہرگز نہیں۔ مسلمان اس کو ایشو نہ بنائیں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ 83% اس سے متاثر ہونے والے ہندو ہوں گے جیسا کہ آج انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے اپنے اداریہ میں لکھا : –


کثرت آبادی پر خیالی خوف

غلط مفروضے اور فرقہ وارانہ سب ٹیکسٹ متن سے ریاست کی پالیسی کی تشکیل گائیڈ نہیں ہونی چاہیے۔ ایسا ہر وہ قانون جو دو سے زائد بچوں والے کنبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والا ہو گا وہ غریبوں اور کم تعلیم یافتہ افراد کو سزا دے گا۔

اگر سیاسی لیڈران اس قسم کی قانون سازی کے لیے زور دے رہے ہیں تو وہ اس بھرم میں نہ رہیں کہ اس قانون سے انہیں سیاسی فائدہ ہوگا۔ اس لئے کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ 83 فیصد سے زائد فیملی جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں وہ ہندو ہیں ، ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN