ریاض :شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں۔ یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں۔ جبکہ جاری نمائش میں ڈیڑھ سو سال پرانا غلاف کعبہ بھی توجہ کا مرکز ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی ثقافت سے متعلق سعودی ادارے اثراعجائب گھر کے سربراہ فرح ابو شلیح نے کہاکہ جاری نمائش شعور کے ایک سفر کی حیثیت رکھتی ہے۔بینالی فنون اور اسلامی فنون کے درمیان ایک اشتراک کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری دنیا میں اس نوعیت کا پہلا تجربہ اور پہلی نمائش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اثرا کی یہ نمائش فن کے دلدادہ اور اہل ذوق کی آرا کی بنیاد پر ترتیب پائی ہے۔ یہاں رکھے گئے فن پاروں میں ڈیڑھ سو سال پرانے غلاف کعبہ کی موجودگی بھی شائقین کے لیے بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔ابو شلیح کے مطابق 150 سال پرانا غلاف کعبہ 2022 میں اثرا کی رسائی میں آیا ہے