نئی دہلی:
آسام ،کیرالا ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ کیرالہ ،پڈوچیری اور تمل ناڈو میں جہاں ایک مرحلہ میں ووٹنگ ہوئی تھی وہیں آسام میں تین اور مغربی بنگال میں 8 مرحلوں میں انتخابات کرائے گئے۔ مغربی بنگال میں آج یعنی 29 اپریل کو آخری مرحلہ کی ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی نتائج کی جھلک ایگزٹ پول میں دیکھنے کو ملی۔ مختلف میڈیا ہاؤس کے ذریعہ الگ الگ ایگزٹ پول جاری کئے گئے۔ این ڈی ٹی وی کے پول آف ایگزٹ پول بھی جاری کئے گئے ہیں۔
پول آف ایگزٹ پول کے مطابق تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی جیت ہوسکتی ہے۔ ایم کے اسٹالن کی پارٹی ڈی ایم کے کو ریاست میں کم از کم 171 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ اے آئی اے ڈی ایم کے اور اتحادیوں کو 58 نشستوں پر مطمئن کرنا پڑسکتاہے۔
وہیں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کو 149 سیٹوں پر برتری مل سکتی ہے ، 116 سیٹیں بی جے پی اور اتحادیوں کے کھاتے میں جاسکتی ہیں۔