اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور شروع کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہاؤس میں طے ہے، تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیااسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہاؤس میں طے ہے، تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے.اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کے اجلاس بھی وزیر اعظم کے دفتر، یروشلم یا تل ابیب میں کیریا ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں منعقد نہیں ہوں گے بلکہ نئے پروٹوکول کے تحت وزراء اب ایک محفوظ زیر زمین مقام پر جمع ہوں گے جہاں صرف وزیروں کو شرکت کی اجازت یوگی
ایران کے سپریم لیڈر کا حکم!
اسی دوران خبر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کررہا ہے۔