آگرہ : (ایجنسی)
آگرہ ڈویژن میں ڈینگو اور وائرل کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعہ کو برج میں ڈینگو اور وائرل سے 9 بچوں سمیت 11 لوگوں کی مو ت ہوگئی۔ صرف فیروز آباد ضلع میں پانچ بچوں نے دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی کاس گنج اور مین پوری میں دو -دو،ایٹہ اور متھرا میں ایک متاثر ہ کی موت ہوگئی۔ فیروز آباد میںساکن بگھیل کالونی ابھے ( 7) ولد وپن کمار ،کربلا رہائشی شگن (13) بنتپپواور مالویہ نگر گلی نمبر چھ رہائشی کرشن ( 5) ولد منسکھ کی موت ہوگئی ہے ۔ ساکن کشمیری گیٹ انمیتا (7) بنت پرویش ، بھارت نگر جھلکاری نگر رہائشی ایشیکابھگیل ( 12) بنت راج کمار بھگیل نے بھی دم توڑ دیا۔ ایٹہ میں ساکن مالویہ بزرگ منشی لال (65) کی بخار سے موت ہوگئی۔ مین پوری کے گاؤں جین گڑھ میں روی کی 15 ماہ کی بیٹی ابھی اور اونیش کی تین سالہ بیٹی تاشی کی بھی بخار سے موت ہوچکی ہے۔ کاس گنج میں شہر کے محلہ بن کھیڑی رہائشی مکیش پاٹھکر (40) اور ثانیہ (12) بنت شیر محمد ساکن گنیش پور کی بخار سے موت ہوگئی۔ متھرا میں چراغ دو ماہ ولد روی ساکن سامولی کی جمعہ کو موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق اسے چار دن سے بخار تھا ۔
گنج ڈندواڑہ کا گنیش پور بخار کاہاٹ اسپاٹ بن چکاہے ۔ اس گاؤں میں ایک اور لڑکی کی موت بخار سے ہوگئی۔ اس کے علاوہ محلہ بن کھیڑی کاایک نوجوان موت کےآغوش میں جاچکاہے ۔
ایس این میڈیکل کالج میں بھرتی 13 مریضوں میںجمعہ کو ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے آگرہ کے پانچ مریض ہیں۔ اب آگرہ میں ڈینگو کے کل مریض 57 ہوگئے ہیں ۔ ابھی میڈیسن اینڈپیڈیاٹرکس کے ڈینگو وارڈ میں 19 مریض زیر علاج ہیں۔
پرنسپل ڈاکٹر پرشانت گپتا نے بتایا کہ جمعہ کو ڈینگو وارڈ میں بھرتی بخار کھانسی کے 13 مریضوں کو ایلائزا جانچ کرانے پر ڈینگو ملاہے ۔ ان میں سے آگرہ کے پانچ ،فیروز آباد کے سات اور متھرا کا ایک مریض ہے۔
اس وقت میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈینگو وارڈ میں 13 اور پیڈیاٹریکس ڈپارٹمنٹ کے ڈینگو وارڈ میں چھ بچے داخل ہیں۔ ان کی حالت ٹھیک ہے ، پانچ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مشتبہ تین نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ ان کا علاج کیا گیا ہے اور ایلائزا جانچ کرانے کے لیے نمونہ وائرولوجیلیب میں بھیج دیا گیا ہے۔