جدہ :
جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی 4DX ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی متحرک فلم ’الرحلة ‘ طویل انتظار کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
سعودی فاکس سنیما گروپ نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا یہ فلم جمعرات 17 جون کو شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔
بے مثال تخلیقی وژن
ٹویٹر پر فاکس سنیما گروپ کے آفیشل پیج نے نئی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاپان کے تعاون سے 4DX ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کی جانے والی پہلی سعودی متحرک فلم ایک بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے ’الرحلة‘ (سفر) 17 جون کو فاکس سینماس سعودی عرب میں دکھایا جائے گی۔
جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بھی ‘ٹویٹر‘پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے فلم ’ الرحلة‘ کے پوسٹر کو شیئر کیا اور اس ٹویٹ میں اس شو کی تفصیلات ظاہر کرنے والا ایک لنک شامل کیا ہے۔