نوح میوات(ایجنسی)
یوم ہریانہ کے موقع پر یکم نومبر کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، ہریانہ اور محکمہ آیوش، نوح کے اشتراک سے، یونانی علاج – عوام کے دروازے مشن 2025 کے تحت ایک مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب نوح میں ڈاکٹر قمروالدین کی رہائش گاہ ، گوشالہ روڑ پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد کی جائے گی۔ جس میں مفت طبی مشقیں (یوگا) انسٹی ٹیوٹ آف ڈربک یوگا اینڈ کلینک آف آیوش پیرامیڈکس نئی دہلی کے ذریعہ سکھائی جائیں گی،
پروگرام کی اطلاع کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ارشد غیاث یونی میڈیکل آفیسر پرائمری ہیلتھ سنٹر نگینہ نے اس نامہ نگار کو دی ۔کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی ضلع آیورویدک آفیسر نوح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں اعزازی خدمت کے لیے نئی دہلی سے ایک پانچ رکنی وفد ڈاکٹر سید احمد خان، نیشنل جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہند کی سربراہی میں شرکت کر رہا ہے ۔ جبکہ اہم شرکاء میں ڈاکٹر حبیب اللہ، چیف میڈیکل آفیسر یونانی آیوش محکمہ دہلی حکومت، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی، سابق ٹریننگ کمشنر، حکومت ہند، حکیم عطا الرحمن اجملی، منیجنگ ڈائریکٹر اے اینڈ ایس فارمیسی اور عمران پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طب کانگریس۔ بھی شرکت کریں گے ۔اس موقع پر یونانی جوش اور قوت مدافعت بڑھانے کے اقدامات بھی بتائے جائیں گے۔
ڈاکٹر قمرالدین ذاکر، سابق ضلع آیورویدک آفیسر نوح اور صدر، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، ہریانہ نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اس مفت یونانی میڈیکل کیمپ اور مفت طبی مشقوں کو بتایا جائے گا ۔








