نئی دہلی :
پہلے سے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہے لوگوں کو یکم اپریل 2021 سے مزید مہنگائی جھیلنی پڑے گی۔ نئے مالی سال میں عام آدمی کے لئے روز مرہ کی کئی چیزیں اور سہولیتیں مہنگی ہونے جارہی ہیں ۔ جس میں کار-بائک ، اے سی- کلر،- ٹی وی – فون،ہوائی سفر ،شراب اور اسٹیل نمایاں ہیں۔
کار بائک ، ٹریکٹر مہنگے ہوں گے:
یکم اپریل 2021 سے ماروتی سوزوکی سمیت کئی آٹو کمپنیوں نے کار اور بائیکوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں نے ان کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے پیچھے لاگتبڑھانے کاحوالہ دیا ہے۔ اس کے تحت ماروتی سوزوکی ، نسان اور رینو کاروں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔ وہیں ہیرو نے ٹو وہیلر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہنگائی نے کسانوں کو بھی جھٹکا دیا ہے۔ ٹریکٹر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
اے سی – فیرج کی قیمت میں اضافہ
اس موسم گرما میں AC – فیرج کمپنیاں اپنی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ کمپنیاں اپنے خام مال کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کی وجہ سے اے سی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہیں۔ صنعتی ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے قیمت میں 4-6 فیصد اضافے کی تیاری کی ہے۔ اس کے تحت قیمتیں ایک ہزار پانچ سو سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک جاسکتی ہیں۔
ٹی وی بھی ہوسکتی ہے مہنگی
یکم اپریل سے ٹی وی کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ٹی وی کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یکم اپریل سے ایک ہی وقت میں ٹی وی کی قیمت 2000 سے بڑھ کر 3000 ہوسکتی ہے۔ واضح رہےکہ چین سے درآمدات پر پابندی کے باعث ٹی وی کی قیمت میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
موبائل فون بھی مہنگا ہوگا
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بجٹ میں الیکٹرانکس مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے یکم اپریل سے موبائل فون بھی مہنگے ہوجائیں گے۔
ہوائی سفر مہنگا ہوگا
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے یکم اپریل سے ایئر سیکورٹی فیس (اے ایس ایف) میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ،ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کو یہ سفر مہنگا پڑ ےگا۔ گھریلو پروازوں میں کرایے میں کم از کم 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وہیں گھریلو سفر کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کی سیکورٹی فیس کے نام پر 200 روپے اور غیر ملکی مسافروں کے لئے12 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
اسٹیل کی قیمت میں اضافہ
اسٹیل بنانے والی کمپنیاں اپریم سے اپنی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ جے ایس ڈبلیو اسٹیل ، ٹاٹا اسٹیل ہاٹ رولڈ کوئل یعنی ایچ آر ی کی قیمت میں فی ٹن 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل 2020 میں اسٹیل کی قیمت میں فی ٹن 2500 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
یوپی میں شراب مہنگی ہوگی
یکم اپریل سے یوپی میں شراب کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔ یکم اپریل سے اترپردیش میں ایک نیا ایکسائز سیشن شروع ہوگا ، جس میں اب شراب کو نئی قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی شراب کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ یوپی کی یوگی حکومت نے شراب ، اسکاچ وائن اور ووڈکا کی پرمٹ فیس بڑھادی ہے۔ وہیں اس کا فائدہ بھی ہوا ہے۔
انشورنس پریمیم بھی ہوگا مہنگا
یکم اپریل سے انشورنس کمپنیاں ٹرم انشورنس پریمیم میں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال 2021-22 میں ٹرم انشورنس پریمیم 10 سے 15 فیصد زیادہ مہنگا ہوسکتا ہے۔