غزہ میں اسرائیلی فوج نے ٹی وی چینل ‘ القدس ٹوڈے ‘ کی گاڑی پر بمباری کر کے پانچ میڈیا کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بمباری جمعرات کی صبح کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹی وی کی براہ راست نشریات میں مدد دینے والی اس بڑی گاڑی کو ہدف بنا کر بمباری کی۔ میڈیا ہاؤس کی یہ گاڑی نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں ایک جگہ پارک کی گئی تھی تاکہ نشریات ممکن ہو سکیں کہ اسرائیلی فوج نے بمباری شروع کردی۔
‘ القدس ٹوڈے ‘ نے اس بمباری میں جاں بحق ہونے والے اپنے کارکنوں کی شناخت بتاتے ہوئے کہا ہے ان میں فیصل ابو القمسان، ایمن الجادی، ابراہیم الشیخ خلیل، فادی حسونا اور محمد الادا شامل تھے۔غزہ کے شہری دفاع سے متعلق کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم ایک جگہ سے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر اس طرف گئے تو دیکھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا اور گاڑی میں موجود پانچوں میڈیا کارکن ہلاک کر دیے تھے۔ ان پانچوں میڈیا کارکنوں کا تعلق ‘ القدس ٹوڈے ‘ سے تھا۔ غزہ کی وزارت صحت اور طبی عملے کے کارکنوں نے بھی اس واوقعے کی تصدیق کی ہے۔
ٹی وی چینل کے بیان میں اسرائیلی بمباری سے بیک وقت پانچ میڈیا کارکنوں کو ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے ان کارکنوں کو ان کی ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا ہے۔ تام ہمارا