غزہ:ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے
7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج پر کامیاب حملوں کی ویڈیوز اور بیان جاری کیا گیا۔گزشتہ ایک سال سے دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج پر کامیاب حملوں کی ویڈیوز اور بیان جاری کیا گیا۔طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ پر ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ دشمن سے ایک طویل جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے کہا کہ یہ طویل جنگ دشمن کے لیے بہت مہنگی اور درد ناک ہوگی۔
اس سے قبل تل ابیب پر القسام بریگیڈ کے راکٹوں سے حملے میں دو اسرائیلی خواتین زخمی ہوگئیں، اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں پانچ راکٹ فائر کئے گئے۔واضح رہے کہ اگست کے بعد کسی بڑے اسرائیلی شہر پر فلسطینی گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے
دوسری طرف حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ میزائل لانچ آپریشن میں تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیل میں میزائل حملے کا اعتراف کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کئی میزائل حملوں کو روکا گیا جبکہ بعض اسرائیل میں گرے ہیں۔
قبل ازیں تل ابیب میں ایک یمنی میزائل گرنے کے بعد تجارتی مراکز سے اسرائیلیوں کے بڑے پیمانے پر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
یمن سے بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغا گیا تھا، اس دوران مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیاء نے اسرائیل کے مرکزی فوجی اہداف پر دو میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن اسرائیل نے صرف ایک میزائل کا ذکر کیا۔