نوح میوات :(محمد صابر قاسمی)
ریاست ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں عوامی سطح سے لیکر میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس سرکار کے اقتدار میں آنے کے حالات اور ماحول دیکھا جارہا تھا، تمام تبصرہ نگاروں سمیت سیاسی پنڈتوں نے ہریانہ میں کانگریس کی 44 سیٹ سے لیکر 55 سیٹوں کی جیتنے کی پیشین گوئی کی تھی تاہم آج جیسے ہی نتائج بی جے پی کے حق میں میں سامنے آئے ہیں وہ چونکا دینے والے ثابت ہوئے ہیں، پھر سے ایک بار ریاست ہریانہ میں واضح طور پر سے جے پی اقتدار میں آنے کے فیصلے لوگ حیران ہیں.
بی جے پی کے اقتدار میں غیر یقینی طور پر آنے سے میوات کے کانگریس کی عوام و خصوصاً کانگریسی خیمہ میں صاف طور پر مایوسی پائی جا رہی ہے، لوگوں میں اپنے امیدواروں کو جتا کر بھی اقتدار میں کانگریس کے نہ آنے پر ہارنے کی بات کہی جا رہی ہے، قابل ذکر ہے کہ میوات میں کانگریس پارٹی نے پانچ ٹکٹ دیے تھے سبھی کو اچھے مارجن سے جتا کر میوات کے ووٹروں نے صد فیصد اپنا حق ادا کیا ہے،
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے ریاست میں پانچ ٹکٹ دیے تھے، جس میں سے چار تکٹ میوات میں جبکہ ایک ٹکٹ شمالی ہریانہ کے جگادہری ضلع یمنا نگر سے اکرم خان کو دیا تھا، اس طرح مجموعی طور پر کانگریس نے پانچ ٹکٹ دیکر پانچ مسلمانوں کو ہریانہ میں میدان اتارا تھا ، جس میں سبھی پانچوں کانگریس کے امیدواروں نے اچھی کارکردگی کرتے ہوئے پانچوں سیٹوں کو اچھے مارجن سے فتح حاصل کی ہے،نوح اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے آفتاب احمد نے اپنے سیاسی حریف آئی این ایل و بی ایس پی اتحاد کے امیدوار طاہر حسین کو 46963 سے ہرا کر جیت درج کی ہے، وہیں کانگریس کے مامن خان نے 98441 سے بی جے پی کے نسیم احمد کو ہرا کر فیروز پور جھرکہ اسمبلی سے بڑی جیت درج کی ہے ،جبکہ نوح ضلع کے پونہانہ اسمبلی حلقہ سے چوہدری محمد الیاس نے 31916 سے اپنے مد مقابل آزاد امیدوار رہیسہ خان کو یہاں سے شکست فاش دی ہے ، یہاں شروع شروع میں مقابلہ کافی دلچسپ بتایا جا رہا تھا لیکن آخری دنوں میں چوہدری محمد الیاس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کافی مضبوط پوزیشن حاصل کر لی تھی ،ضلع پلول کی ہتھین اسمبلی سیٹ سے چوہدری محمد اسرائیل خان صاحب نے 32396 ہزار ووٹوں سے بی جے پی کے منوج کمار کو ہرا کر قابل ذکر جیت کر آئے ہیں، جبکہ جگادہری اسمبلی حلقہ ضلع یمنا نگر سے اکرم خان نے بی جے پی کے کنور پال کو 6868 ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے، سوہنا اسمبلی حلقہ سے چوہدری جاوید احمد 11817 ووٹوں سے بی جے پی کے تیج پال تنور سے ہار گئے ہیں یہاں چوہدری جاوید نے 49171 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم جیت کے قریب پہونچ کر چوہدری جاوید معمولی فاصلے سے دوسری بار ہارے ہیں،