اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ طوفان ’الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران جنگی قیدی بنائی گئی تین اسرائیلی خواتین کو جنگ بندی معاہدے کے تحت آج اتوار 19 جنوری 2025 کو رہا کیا جا رہا ہے۔القسام کی طرف سے ان کی شناخت چوبیس سالہ رومی جونن ، 28 سالہ ایملی ڈیمری اور 31 سالہ ہڈورون شتنبر خیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس نے مطالبہ کیا کہ ثالث خواتین قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنانے کے لیے معاہدے کے مطابق اپنے طیارے کو واپس لے لیں۔