اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے لبنان سے آنے والے تین ڈرون طیاروں کا پتا چلایا۔ فوجی بیان میں بتایا گیا کہ دو طیاروں کو مار گرایا گیا جب کہ تیسرے طیارے نے قیساریا شہر میں ایک عمارت کو نقصان پہنچایا۔
اسرائیلی فوج کے پریس بیورو کے بیان کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس دوران میں تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع "گیلوت” فوجی اڈے پر خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے آنے والے ایک ڈرون طیارے نے قیساریا شہر میں ایک ٹھکانے کو نقصان پہنچایا جب کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہدف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا گھر تھا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق قیساریا کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے نے لبنان سے 70 کلو میٹر کی مسافت طے کی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، نیتن یاہو کے دفتر سے مختصر بیان آئی ڈی ایف کے کہنے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس نے پرتعیش شہر میں "ایک عمارت کو نقصان پہنچایا ہے” جو اپنے پرتعیش ولاز اور رومن کھنڈرات اور ایمفی تھیٹرز کے لیے جانا جاتا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا گھر کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ ڈرون لبنان سے لانچ کیے گئے تین میں سے ایک ڈرون تھا، باقی دو کو مار گرایا گیا۔ فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بظاہر اسرائیل کے انتباہی نظام کی متعدد ناکامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اس نے جمعے کی شب اسرائیل کے علاقے العباد کے نواح میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ راکٹ کا نشانہ بنایا