لبنان کی حزب اللہ نے کہا کہ اس نے منگل کے روز ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں گرا۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے برسرِ پیکار ہے جبکہ اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان پر بمباری کی ہے۔
مسلح تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے "فضائی دفاعی یونٹس کے مزاحمت کاروں نے آدھی رات کے بعد ایک اسرائیلی ہرمیز 450 ڈرون” مار گرایا۔
حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے ایک روز قبل اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواحی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک راکٹ حملہ کیا تھا۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں نے پیر کی رات "تل ابیب کے مضافات میں راکٹوں کی بوچھاڑ” کی۔ نیز کہا گیا کہ یہ حملہ "لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اور شہروں، دیہاتوں اور شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب میں” کیا گیا۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے آج منگل کے روز جاری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجیوں کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ دوبدو جھڑپ ہوئی
اسی دوران امریکی وزارت دفاع کے سابق اہلکار ڈانا سٹرول نے وضاحت کی کہ جب اسرائیل ایران کے ممکنہ حملوں کے خلاف اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا تھا وہ انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کے مسئلے سے دوچار تھا۔ اگر ایران اور حزب اللہ ایک ہی وقت میں اسرائیل پر حملہ کرتے ہیں تو دفاع کیا کہ سرائیلی فضائیہ تھکن کا شکار ہو سکتی ہے۔