اردو
हिन्दी
مارچ 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غیرت کے نام پر قتل : بھیڑ کی موجودگی میں باپ اور بھائیوں نے طالبہ کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ہیٹ کرا ئم
A A
0
غیرت کے نام پر قتل : بھیڑ کی موجودگی میں باپ اور بھائیوں نے طالبہ کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا

(علامتی تصویر)

103
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مراد آباد :(ایجنسی)

مرادآباد کے بھوجپور تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کی صبح عاشق کے گھر پہنچنے والی لڑکی کو اس کے والد اور بھائیوں نے کلہاڑی اور چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ اس واقعہ سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ملزم باپ اور بھائی واقعہ کے بعد سے گاؤں سے فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق بھوجپور تھانہ گاؤں کے رہنے والے ایک کسان کی 17 سالہ بیٹی بارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کا گائوں کے دوسری برادری کے رہنے والے 18 سالہ نوجوان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ بدھ کی صبح چھ بجے لڑکی عاشق کے گھر پہنچی اور وہیں بیٹھ گئی۔ اس نے اصرار کیا کہ وہ اپنے عاشق سے شادی کرے گی اور اب یہیں رہے گی، جس سے نوجوان کے گھر والوں میں کہرام مچ گیا۔

نوجوان کاباپ گاؤں کے پردھان کے گھر پہنچا اور اس نے پورے معاملے کی جانکاری دی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پردھان نے لڑکی کے والد سے فون پر بات کی اور اپنی بیٹی کو سمجھانے کے بعد اسے واپس لے جانے کو کہا، لیکن لڑکی کے والد اور بھائی نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ہی بیٹی کو سمجھاکر اسے گھر واپس بھیج دیں۔

پردھان اور دیگر گاؤں والوں کے سمجھانے کے بعد بھی طالبہ نے گھر واپس آنے سے انکار کر دیا۔ اسی دوران لڑکی کے گھر والے وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے طالبہ کو سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ اپنے اصرار پر بضد رہی اور اس نے گھر واپس آنے سے صاف انکار کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران طالبہ کے والد اور بھائی ہاتھوں میں کلہاڑی اور چاقو لے کر موقع پر پہنچے اور انہوں نے لڑکی کو وار کر کے قتل کر دیا۔ جس کی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس دوران نوجوان اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اس واقعہ سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔ گاؤں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد سے فرار ہیں۔ پولیس ٹیم ان کی تلاش میں مصروف ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق نوجوان اور طالبہ کا تعلق مختلف برادریوں سے ہے۔ چند سال قبل طالبہ اور نوجوان ایک ساتھ پڑھتے تھے، نوجوان دسویں جماعت میں فیل ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے پڑھائی چھوڑ دی، جبکہ طالبہ نے دسویں جماعت پاس کر کے اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ اس کے باوجود دونوں کے درمیان تعلقات برقرار رہے۔ نوجوان اپنے والد اور بھائی کے ساتھ زراعت کا کام کرتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran War Media Controversy News

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

Trump Strategy Failure News

سابق را چیف نے کہا ‘ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ، ایرانی مرنے سے نہیں ڈرتے۔امریکیوں کو جان پیاری

Overview of the rise of young leadership and political change in Nepal.

نیپال میں Gen Zکی سرکار، عوام نے پرانے چہرے مسترد کردئے،بلین شاہ بن سکتے ہیں پی ایم

Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

Iran War Media Controversy News

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

مارچ 7, 2026
Trump Strategy Failure News

سابق را چیف نے کہا ‘ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ، ایرانی مرنے سے نہیں ڈرتے۔امریکیوں کو جان پیاری

مارچ 7, 2026
Overview of the rise of young leadership and political change in Nepal.

نیپال میں Gen Zکی سرکار، عوام نے پرانے چہرے مسترد کردئے،بلین شاہ بن سکتے ہیں پی ایم

مارچ 7, 2026
Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

مارچ 6, 2026

حالیہ خبریں

Iran War Media Controversy News

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

مارچ 7, 2026
Trump Strategy Failure News

سابق را چیف نے کہا ‘ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ، ایرانی مرنے سے نہیں ڈرتے۔امریکیوں کو جان پیاری

مارچ 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN