تحریر:مولانا حذیفہ وستانوی
1- اللہ نے رمصان قدر فرمایا اس پر الحمد لله کہے۔
2- قدوم رمضان پر خوش ہو کہ عبادت کا موسم آیا ۔
3- روزہ کی نیت کرلے ۔
4- دو رکعت صلوٰة التوبہ پڑھ کر اللہ سے مغفرت طلب کرے اور جن سے اختلاف یا جھگڑاہوا ہو ان سے معافی تلافی کرے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔
5- اللہ سے مدد طلب کرے یا اللہ آپ مجھے دن میں روزے اور رات میں تراویح اور عبادت کی مکمل ماہ اخلاص کے ساتھ توفیق عطا فرما اور ساتھ ہی یہ دعا پڑھے : (اللَّهُمَّ أعِنَّا عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ) ہر نماز کے بعد اہتمام سے یہ دعاؤپڑھتا رہے ۔
6- چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھے : الله أكبر، اللهم أهلّه علينا بالأمن والإيمان، والسَّلامة والاسلام، والتَّوفيق لما تُحبّ ربنا وترضى -أو والتّوفيق لما يُحبّ ربنا ويرضى-، ربّنا وربّك الله۔ أخرجه الترمذي وغيره۔
7- مغرب ہی سے جماعت اور تکبیراولیٰ کے ساتھ نماز شروع کردے ۔
8- مکمل تراویح شوق سے پڑھے ۔
9- گھر کے ہر فرد کے لیے قرآن کا ایک ایک نسخہ مہیا کرے اور گھر کے افراد میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کا کمپٹیشن رکھے ۔
10- اذکار مسنونہ کا اہتمام کرنا شروع کردے صبح تہجد کے اس کے بعد فجر بعد صبح کے عصر بعد شام کے اور رات میں سونے کے اذکار کو پابندی سے پڑھنے کا عزم کرے ۔
11- تہجد سنن رواتب تحیۃ المسجد اشراق چاشت اوابین کی پابندی کرے استغفار کثرت سے کرتا رہے۔ دعاؤں کا اہتمام کرے ۔
12- سحری آخری وقت میں پابندی سے کرے خاص طور پر کھجور اور پانی سنت ہے۔
13- موبائل اور لغو کاموں سے مکمل اجتناب کرے دن کچھ وقت ضرورت کے بقدر موبائل کا استعمال کرے ۔
14- صدقہ کثرت سے نکالے غریبوں کا خیال رکھے علماء کی عزت کرے
15- اپنی وسعت کے بقدر لوگوں افطار اور سحری کروائے بڑے اجر کا کام ہے ۔