اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار کم زور ہو رہا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں, مذہبیات
A A
0
165
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حال ہی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین کی نگرانی میں مصالحت نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ کیا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی کردار کم ہو رہا ہے؟چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں حیران کن کردار ادا کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے دیرینہ اثرورسوخ پر کئی طرح کے سوالات اٹھا دیے ہیں
ایک ایسے موقع پر کہ جب اسرائیل میں بینجمن نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے قیام اور فلسطینیوں کی جانب سے شدید برہمی پر امریکہ بے بس دکھائی دے رہا ہے، ایسے میں چین کا ایران اور سعودی عرب جیسے روایتی حریفوں کو کامیاب انداز سے ملانا اور سفارتی روابط بحال کرنے پر راغب کر لینا، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال حال کا عکاس ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ”ہر وہ پیش رفت جو خطے میں کشیدگی میں کمی اور ایران کے خطرناک اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے کسی اقدام کو روکنے یا تنازعے سے بچنے کا راستہ مہیا کرے، ایک اچھی پیش رفت ہو گی۔‘‘
امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں چینی اثرورسوخ محدود کرنے کی کوششوں میں ہے، تاہم ایک ایسے وقت میں کہ جب امریکہ اور مغربی دنیا یوکرینی جنگ میں الجھی ہوئی ہے، یہ چینی پیش رفت انڈو پیسیفک خطے میں چین کے سفارتی اور عسکری اثرورسوخ میں اضافے کی طرح غیرمعمولی ہے۔
امریکہ کے غیر ملکی پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مشرقِ وسطیٰ شعبے کے ڈائریکٹر جیمز رائن کے مطابق مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے امریکہ ہر طرح کی کوششوں پر خوش ہے، حتیٰ کہ یہ کوششیں اس کے روایتی حریف چین ہی کی جانب سے کیوں نہ ہوں۔ ”بائیڈن انتظامیہ یہ بات واضح انداز سے باور کرا چکی ہے کہ جب بات مشرق وسطیٰ کی ہو گی، تو امریکہ کے لیے سب سے اہم شے سیکورٹی اور استحکام ہو گی۔ خطے میں امریکی موجودگی ماضی کے مقابلے میں کم ہو رہی ہے اور سعودی عرب اس پیغام کو واضح انداز سے سمجھ چکا ہے۔‘‘
چین اس معاملے میں ایک ایسے وقت میں اترا ہے کہ جب ایک طرف امریکہ ایران کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنا دباؤ بڑا رہا ہے، جب کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کی اسرائیلی فلسطینی معاملے میں مداخلت بھی بہت حد تک غیر اہم ہوتی جا رہی ہے۔گو کہ رواں ہفتے سعودی عرب کے لیے سینتیس ارب ڈالر کے بوئینگ طیارے فروخت کرنے کی ایک ڈیل عمل میں آئی ہے، صدر بائیڈن کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نظرثانی کے احکامات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔(سورس ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی کے مہتمم مولانا داؤد امینی کا انتقال

11 جولائی
خبریں

ہم تمہارے  ہاتھ کاٹ دیں گے”: ایڈیٹر’میڈیا ون’ کو سی پی آئی (ایم) کارکنوں کی دھمکی،  کیرالہ جرنلسٹ یونین کا سخت ردعمل

11 جولائی
خبریں

"حماس اسلحہ اور غزہ پر کنٹرول چھوڑدے”جنگبندی  معاہدہ میں  اسرائیلی شرط سب سے بڑی رکاوٹ

11 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی کے مہتمم مولانا داؤد امینی کا انتقال

ہم تمہارے  ہاتھ کاٹ دیں گے”: ایڈیٹر’میڈیا ون’ کو سی پی آئی (ایم) کارکنوں کی دھمکی،  کیرالہ جرنلسٹ یونین کا سخت ردعمل

"حماس اسلحہ اور غزہ پر کنٹرول چھوڑدے”جنگبندی  معاہدہ میں  اسرائیلی شرط سب سے بڑی رکاوٹ

بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی کے مہتمم مولانا داؤد امینی کا انتقال

جولائی 11, 2025

حالیہ خبریں

معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی کے مہتمم مولانا داؤد امینی کا انتقال

جولائی 11, 2025

ہم تمہارے  ہاتھ کاٹ دیں گے”: ایڈیٹر’میڈیا ون’ کو سی پی آئی (ایم) کارکنوں کی دھمکی،  کیرالہ جرنلسٹ یونین کا سخت ردعمل

جولائی 11, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN