میرٹھ:پولیس نے ہفتہ (4 اکتوبر 2025) کو بتایا کہ یہاں کے ایک قصبے میں مبینہ طور پر "I Love mohammed ” کا پوسٹر لگانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے حوالہ سے دی ہندو The hindu نے خبر دی ہے کہ پوسٹر جمعہ کی رات موانہ ٹاؤن کے مرکزی چوراہے پر لگایا گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے پوسٹر پر اعتراض کیا اور احتجاج کیا۔موانا سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پونم جادون نے کہا کہ چوکی انچارج منوج شرما کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، ادریش، تسلیم، ریحان، گلفام اور ہارون کے خلاف بھارتیہ نیاہ سنہتا کی دفعہ 353 (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تمام پانچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی واقعہ میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تنازعہ کے بعد، پوسٹرز کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا اور احتیاطی اقدام کے طور پر قصبے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، انتظامیہ نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے۔








