نئی دہلی :
نیوز 18 انڈیا کی لائیو ڈبیٹ کے دوران بی جے پی ترجمان سمبت پاترا اور سماج وادی پارٹی کے ترجمان جوہی سنگھ کے مابین گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ سمبت پاترا نے جوہی سنگھ پر اس وقت ناراض ہوگئے جب ایس پی لیڈر نے انہیں ’ مہا بے شرم آدمی‘ کہا۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے ایک بیان پر سمبت پاترا اور جوہی سنگھ کی بحث ہورہی تھی سمبت پاترا اس درمیان یہ کہتے ہوئے نظر آئےکہ اکھلیش یادو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی کی ویکسین ہے اور میں نہیں لگواؤںگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب ہماری حکومت آئے گی ، ہم ویکسین لگائیں گے۔ اور آپ کہہ رہی ہیں کہ اکھلیش جی نے ایسا نہیں کہا؟ سمبت پاترا نے کہا – میں اکھلیش جی کا احترام کرتا ہوں لیکن ان کی باتوں کو چھپائے مت۔ اکھلیش جی نے جھوٹ بولا تھا ، انہوں نے غلط کہا تھا ، اس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔
سمبت پاترا کی ان باتوںپر ناراض ایس پی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ – ‘لکھنؤ میں آکسیجن نہیں ہے ، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ مجھے جھوٹی کہہ لیجئے ۔ ہمیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔ آپ ہمیں آکسیجن کیوں نہیں فراہم کررہے ہیں؟ اناؤ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 9 افراد کی موت ہوگئی۔ آپ خود کچھ نہیں کرتے ، آکسیجن کی کالا بازاری کب رکے گی؟ 20 سے 20 ہزار روپے وارانسی میں لئے جارہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں ، ایک ماں روتی رہی ، اس کے بیٹے کو بیڈ نہیں ملا۔ ‘
اس بیچ ، سمبت پاترا اپنی بات پر بضد تھے کہ اکھلیش نے ایسا بیان دیا ہے ، آپ جھوٹ بول رہی ہیں ، جس پر ایس پی کی ترجمان کہتی ہیں – میں آپ کو ان سوالوں کے جواب دینے کے لئے نہیں ہوں۔ میں آپ کے سوال کا جواب نہیں دوں گی ، آپ کے اس قابل نہیں ہے۔ آپ مہا بے شرم آدمی ہیں۔ اتنے لوگوں کی موت کے ذمہ دار آپ بھی ہیں ۔ آپ نہایت بدتمیز شخص ہیں ۔ آپ بے ایمان ہیں ۔ میں نے آپ سے یہ امید نہیں کی تھی۔