کیرالا کے یٰسین شاہ محمد نے اپنی محنت اور جستجو سے ملک کے نوجوانوں بالخصوص اقلیتی نوجوانوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ یسین شاہ محمد جو ایک ڈیلیوری بوائے تھے ، انہوں نے کیرالا جوڈیشل سرویسز امتحانات 2024 میں کامیابی حاصل کرکے سیول جج عہدہ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ سماج میں ایسے نوجوان جو روز مرہ محنت کرکے تابناک مستقبل کی تلاش میں ہیں، ان کیلئے یسین شاہ محمد ایڈوکیٹ بہترین مثال ہے۔ کیرالا کے پلکڑ سے تعلق رکھنے والے یسین کی والدہ نے آشا ورکر کے طور پر کام کرکے فرزند کی غیر معمولی پرورش اور حوصلہ افزائی کی۔ شوہر سے علحدگی کے بعد یسین کی والدہ نے معاشی مسائل کے باوجود آشا ورکر کے طور پر کام کیا اور بچوں کی پرورش کی۔ یسین شاہ محمد نے نیوز پیپر ایجنٹ و ملک ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کیا اور خاندان کی پرورش کییسین شاہ محمد نے نیوز پیپر ایجنٹ و ملک ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کیا اور خاندان کی پرورش کی۔ یسین نے تعلیم جاری رکھتے ہوئے زوماٹو ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اسکولی تعلیم کے دوران وہ بہتر تعلیم حاصل نہیں کرپائے، تاہم ان کے جذبہ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ الیکٹرانکس میں ڈپلوما کی تکمیل کی اور گجرات میں کچھ وقت ملازمت کی۔انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کیا۔ گورنمنٹ لا کالج ایرناکلم سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور ریاست میں انٹرنس امتحان میں 46 واں مقام حاصل کیا۔ معاشی مسائل کے باوجود انہوں نے ٹیوشن کرکے اپنی تعلیمی اخراجات کی تکمیل کی۔ 2023 میں ایڈوکیٹ کے طور پر انرولمنٹ کے بعد یسین نے سینئر ایڈوکیٹ شاہ الحمید کے تحت کام کا آغاز کیا۔ سینئر وکلاء اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں یسین نے دو مرتبہ کیرالا جوڈیشل سرویس امتحانات میں شرکت کی اور آخر کار دوسری مرتبہ انہیں رینک حاصل ہوا۔ یسین شاہ محمد نے انگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کے باوجود غیر معمولی محنت کی ہے۔ وہ ملیالم میڈیم اسکولس سے تعلیم حاصل کئے ہیں۔ یسین نے محض 29 سال کی عمر میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے خود کو سیول جج کے عہدہ کا اہل بنادیا ہے ۔ یسین شاہ محمد لیگل سرویسز نے دیانتداری ، اصول پسندی اور غیر جانبداری کے ذریعہ خدمات انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ یسین شاہ محمد ملک کے ایسے نوجوانوں کیلئے مثال ہیں جو کم وسائل کے سبب ترقی کی منزلیں طئے کرنے کا جذبہ نہیں رکھتے۔