باندہ؍لکھنو :(ایجنسی)
یوپی کے باندہ میں نوٹس دینے گئی پولیس ٹیم پر دبنگوں نے جان لیوا حملہ کردیا۔ جوانوں کو اینٹ، پتھر اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کرپورے گاؤںمیں دوڑا گیا۔ زخمی جوانوں نے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اس واقعے میں چار میں سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعد ازاں متعدد تھانوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ غور طلب ہے کہ اسی طرح کا واقعہ 2020 میں بیکارو میں بھی پیش آیا تھا۔ جب وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولیس پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔
آج تک کی خبر کے مطابق ضلع کے ببرو تھانہ علاقے کے پڑری گاؤں میں 5 لوگوں کے خلاف کوتوالی ببرو میں فسادات سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی نوٹس رسیو کرانے 4 پولیس اہلکاروں کی ٹیم گاؤں پہنچی تھی ۔
حملہ آور، جو پہلے سے ہی پولیس ٹیم کے انتظار میں گھات لگائے بیٹھے تھے، نے سپاہیوں پر اینٹوں، پتھروں، لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور انہیں پورے گاؤں دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ تمام سپاہی کسی طرح جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلے اور گرام پردھان کے گھر پہنچ کر اپنی جان بچائی ۔
دو کانسٹیبل کو شدید چوٹیں آئی ہیں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ کانسٹیبلوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حملہ آور فی الحال موقع سے فرار بتائے جارہے ہیں۔ لیکن پولیس نے 4 پریوار کے کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑ اہے۔
ببرو کوتوالی کی سیمونی چوکی میں تعینات سپاہی سکھبیر سنگھ، برجیش بائیک سے پڑری گاؤں میں کیشو یادو کے گھر ہنگامے سمیت دیگر معاملوں میں نوٹس تعمیل کرانے گئے تھے ، وہاں ٹیوب ویل میں کیشو اور اس کا پریوار اینٹ کی پتھائی کا کام کررہے تھے ، جس میں دبنگ پریوار نے نوٹس ملتے ہی پولیس پر گالی گلوچ کرنا شروع کردیا ۔
سپاہیوں کی مخالفت کرنے پر دبنگ پریوار نے حملہ بول دیا۔ سپاہی سکھبیر سنگھ شدید زخمی ہے۔ بعد میں سپاہیوں نے گاؤں میں موجود دو سپاہیوں کو بھی بلایا جس پر دبنگوں نے سبھی کو دوڑایا اور ان کی پٹائی شروع کردی۔
ببرو کے ایس ایچ او ارون کمار پاٹھک نے بتایا کہ 4 کانسٹیبل پڑری گاؤں میں نوٹس دینے گئے تھے، جن پر اینٹ پتھروں سے حملہ کردیا گیا، جس میں 2 سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ جن کا علاج کرایا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ 4 خواتین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے ۔