دہلی کے ویلکم ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مقتول کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو جینز بنانے کی فیکٹری چلاتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔اس دوران ندیم کے ساتھ موجود ایک ساتھی کو بھی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ دوسرا ساتھی بال بال بچ گیا۔ اس دوران حملہ آور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ حملہ آور مقتول ندیم کا اسکوٹر اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈی سی پی دہلی نارتھ ایسٹ راکیش پواریا نے کہا، ‘رات کے وقت ویلکم ایریا میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ندیم نامی شخص کے ماتھے اور جسم کے نچلے حصے پر گولی لگی اور اس کی موت ہوگئی۔ ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص شاہنواز کو بھی ٹانگ میں گولی لگی۔ کچھ دیر بعد جیوتی نگر میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہوا میں گولیاں چلائی گئیں۔ ہم دونوں واقعات پر کارروائی کر رہے ہیں۔ 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔