سہرسہ(پریس ریلیز)
مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ہمدردانہ قوم کی ایک مختصر سی جماعت نے اپنایہ مشن بنایاہے کہ خواب غفلت میں ڈوبی اپنی قوم کو بیدارکرناہے اور تعلیمی میدان ہو یاسیاسی اور صحافتی میدان ہرایک کاشہسوارانہیںبناناہے، تاکہ ہرجگہ ہماری قوم کا سر اونچا رہے اورہم کسی بھی جگہ کسی بھی موقع پرکسی سے مرعوب نہ ہوں۔ اسی قابل تقلیدولائق ستائش جماعت کے ایک فرد شاہنوازبدرقاسمی ہیں جن کانصب العین قوم کوبیدارکرکے انہیں ہر میدان کاسپہ سالاربناناہے، اسی مقصدکے پیش نظرانہوں نے آج سے تین سال قبل دینی و عصری تعلیم کا حسین سنگم حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی ؒکے مشورہ سے وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کاقیام عمل میں لایاتھا،اوراب اس کے دائرہ کارکو وسعت دینے کے لیے سمری بختیارپورسب ڈویژن کے چکمکہ گاؤں میں انہوں نے اس اسکول کی نئی عمارت قائم کی ہے،آج اس کی افتتاحی تقریب کاانعقاد تزک و احتشام کے ساتھ کیاگیا،علاقے کی مشہور روحانی شخصیت پروفیسر سیدقسیم اشرف کی صدارت اور اور وژن انٹرنیشنل اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدرقاسمی کی نظامت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اصلاح البنات بوہروا کے بانی مولانا مجیب رحمانی نے کہا کہ مجھے اس بات سے بیحدخوشی ہو رہی ہے کہ مولانا شاہنواز بدر قاسمی نے ایک ایسے ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں دینی اور عصری دونوں تعلیم کا نظم ہے، اس طرح کے ادارے بہت کم جگہ نظر آتے ہیں،مجھے امید ہے کہ یہ ادارہ پورے بہار کے لیے ایک مثالی ادارہ ثابت ہوگا ،وہیں مفتی انصارقاسمی صدرمدرس جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول نے کہاکہ میرے ساتھی شاہنواز بدرقوم کے فکر مند حضرات میں سے ایک ہیں،ان کی نگرانی میں یہ ادارہ معیاری تعلیم کے لیے ایک مرکزی ادارہ ثابت ہوگا۔ان کے علاوہ تقریب کوحافظ ممتاز رحمانی صدرتنظیم ائمہ مساجد سہرسہ،راجد کے قومی سکریٹری اجے سنگھ، راجد لیڈر میررضوان،راجدلیڈرعظمت علی پپرالطیف،ریسرچ اسکالر عامریزدانی ہریوا،رنویرکمار سنگھ ،مولاناافسرامام قاسمی،صحافی جعفرامام قاسمی ،جاویدشیخ ڈائیرکٹر انڈین اسلامک اسکول سہرسہ،ریسرچ اسکالرلطف الرحمن صمدانی علیگ نے خطاب کیا۔
شرکاء میں صابر حسین صدرمدرسہ محمودیہ مبارکپور، حافظ کوثرامام ڈائریکٹر مخدوم ابوالقاسم میموریل اسکول، ساجد اقبال، راجابابو روسڑا، رہبراسلام،ماسٹرمنہاج عالم، شفیق وارث،ماسٹرعبدالحنان،مولانافیاض، مولانارضوان، ڈاکٹر سنجرعالم، رفیع عالم، ماسٹر نظیرخان، ظل الرحمن قاسمی، سالک امام، معین الدین، محمدمجیب الرحمن ستر کٹیا، مشکورعالم، حافظ زید، سہیل احمد، فردوس عالم، ماسٹر مختار عالم، مولانا نظام الدین اشاعتی، ذاکر حسین وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں، اسکول کے دو استاذ عفان سر اور قاری شمیم نعمانی کو بہتر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا، آخر میں ڈائریکٹر نعیم صدیقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔