نئی دہلی :
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کے بڑھتے ہوئے کووڈ بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ وہ اس بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنوم گیبریز نے کہا کہ ہندوستان میں صورتحال دل دہلانے سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔بھارت میں کورونا کی دوسری لہرکا قہر جارہی ہے۔ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور میڈیکل آکسیجن کی کمی بحران میں بد ل گئی ہے۔ گیبریز نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او وہ سب کچھ کررہا ہے جو کرسکتا ہے۔ ضروری سامان کی فراہمی سے لے کر سپلائی مہیا کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے عملے کے 2600 عملہ اس بیماری سے لڑنے کی کوششوں میں مدد کے لئے ہندوستان جا رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے فون پر بات چیت کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بات چیت کی ۔ بتادیں کہ امریکہ نے کووی شیلڈ ویکسین کے خام مال کو ہندوستان بھیجنے سے اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔