تحریر :ڈاکٹر سید احمد خاں
یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ملک و بیرون ملک 9نومبر 2021 کو علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اردو داں عوام نے عالمی یوم اردو تحریک کو زندہ و تابندہ ثابت کرتے ہوئے اپنی زندہ دلی کا ثبوت دیا اور ’اردو ڈے‘ کا اہتمام کیا ۔اُن سب کا بہت بہت شکریہ۔ خاص طور سے دہلی میں عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے زیراہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد جلسے میں شریک ہونے والے حضرات اور مہمانوں کا بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہماری تحریک کے 24 سال مکمل ہونے پر اس سال پہلی مرتبہ بہت سے سرکاری امدادیافتہ اداروں نے بھی اردو ڈے کا اہتمام کیا، جس میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو، فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی اترپردیش لکھنؤ اور اردو اکیڈمی مغربی بنگال وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اسی طرح بڑے پیمانے پر اردو، ہندی اخبارات اور الکٹرانک میڈیا و پورٹل کے ذمہ داروں اور نامہ نگاروں ’عالمی یوم اردو‘ کے پروگرام کو جس قدر بحسن و خوبی دلچسپی کے ساتھ نشر کیا، ہم ان سبھی حضرات کے انتہائی درجہ مشکور و ممنون ہیں۔
امید کی جاتی ہے کہ اردو داں عوام کی یہ تحریک پیغام محبت کے ساتھ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے مزید کوششیں نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ اسے اور بھی طاقتور بنانے میں اپنی توانائی صرف کرے گی۔