ایران نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کر دیے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے اسرائیل ایرانی حملوں میں کھنڈر بنتا جارہا ہے
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ یہ حملہ تنازع کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے مہلک اور بڑا حملہ ہےآئی آر جی سی کے مطابق جنوبی تل ابیب میں قائم سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ پر بھی حملہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال کیے گئے۔ ان میزائلوں میں متعدد وارہیڈز نصب تھے جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔ایران نے اسرائیل پر اپنے میزائل حملوں میں کلسٹر وار ہیڈز کو ایک عام ہتھیار بنا لیا ہے۔ جون 2025 میں، ان کے پاس صرف چند میزائل تھے، لیکن مارچ 2026 تک، تعینات کیے گئے 300 بیلسٹک میزائلوں میں سے نصف کلسٹر وار ہیڈز سے لیس تھے۔ آئی ڈی ایف نے تصدیق کی ہے کہ چھوٹے بم روزانہ شہری علاقوں پر بکھرے جا رہے ہیں۔ خرمشہر 4 میزائل 10 کلومیٹر تک 50 سے 80 ہتھیار لے کر جا سکتا ہے۔ اس وقت یہ ہتھیار اسرائیل کی تباہی میں اہم کردار ادا کررہا ہے
مڈل ایسٹ میں بینک اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان
مشرق وسطیٰ و خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد اب ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے بدھ کو اعلان کیا کہ بینک اور مالیاتی ادارے اب مشرق وسطیٰ میں ہدف ہیں
کم از کم 17 امریکی سائٹس کو نقصان پہنچا
نیو یارک ٹائمز کے سیٹلائٹ امیجری، تصدیق شدہ ویڈیوز اور سرکاری بیانات پر مبنی تجزیہ کے مطابق، ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کم از کم 17 امریکی فوجی، سفارتی اور فضائی دفاعی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔ حملوں نے بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور اردن میں 11 امریکی فوجی اڈوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے
دریں اثنا، سعودی عرب نے کہا کہ اس نے تیل کی تنصیب کی طرف جانے والے
دو ڈرون کو مار گرایا ہے۔امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ ہیڈ کوارٹر کے گھر بحرین میں بھی سائرن بجنے لگے۔
٭٭اسی دوران خبر ہے کہ امریکا میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم ڈرون کو بارکسڈیل ایئر فورس Barksdale Air Force Base کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد فوجی حکام نے فوری طور پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔اس اڈے پر جدید ترین B-52 Stratofortress بمبار طیارے موجود ہیں جو دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

**ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش
کردی
ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکے بعد دیگرے میزائل ایئرپورٹ پر گر رہے ہیں جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں
**لبنان سے میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ
لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ، 2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔



