اردو
हिन्दी
اگست 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Uttam Nagar Incident Jamiat News
7
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 10 مارچ:جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفدنے آج مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جوائنٹ پولس کمشنر جتن نروال سے ملاقات کی۔اس وفد کی قیادت جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے کی۔
وفد نے اتم نگر کی جے جے کالونی
 میں 26 سالہ ترون کمار کی موت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورت حال اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرایک میمورنڈم دیا گیا ۔اس سلسلے میں جمعیۃ کی طرف سے مرکزی وزیر داخلہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس کمشنر کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے ۔
وفد نے پولیس حکام کو بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے کے مسلمان شدید خوف اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔ بعض فرقہ پرست عناصر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز ویڈیوز اور اشتعال انگیز نعروں کے ذریعے ایک پوری کمیونٹی کو برباد کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ اس کی راجدھانی میں ایسے عناصر اس قدر حوصلہ سےنسل کشی کی دھمکی دے رہے ہیں اور ان کو کسی کارروائی یا قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔
جمعیۃ علماء ہند نے اپنے میمورنڈم میں کہا کہ ترون کمار کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تنظیم اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ لیکن مکمل صورت حال کا سامنے آنا ضروری ہے ، اس لیے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم بعض عناصر نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
میمورنڈم میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ واقعہ کے بعد ملزمین اور ان کے پڑوسیوں کے گھروںمیں توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آگ زنی کی اطلاعات ملی ہیں اور ایم سی ڈی کی جانب سے کی گئی بلڈوزر کارروائی بھی قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں معلوم ہوتی، جب کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ کسی بھی شہری کے خلاف کارروائی صرف قانون کے طے شدہ طریقہ کار (Due Process of Law) کے تحت ہی کی جا سکتی ہے۔
جمعیۃ علماء ہند نے اس موقع پر حکومت اور پولیس انتظامیہ کے سامنے یہ مطالبات پیش کیے کہ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی اشتعال انگیزی پر فوری روک لگائی جائے۔جے جے کالونی اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔واقعہ کے بعد ہونے والی توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آگ زنی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔نیز رمضان المبارک اور عید الفطر کے پیش نظر مسلمانوں کو بازار کھولنے، مساجد میں نماز ادا کرنے اور عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کے لیے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
جوائنٹ کمشنر پولیس جتندر نروال نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور نفرت و افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ باہر کے افراد کے علاقے میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے امن کمیٹی کی میٹنگ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مسلمانوں کو عبادات اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے فوری طور پر مقامی تھانے سے رابطہ کر کے بازار کی صورتحال معلوم کی اور ہدایت دی کہ دکانیں معمول کے مطابق کھولی جائیں اور مسلم دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
آج کے اس وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی (سکریٹری جمعیۃ علماء ہند)، ایڈوکیٹ محمد نوراللہ (سپریم کورٹ)، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری، نائب صدر مولانا قاری عارف قاسمی، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے سکریٹری حافظ محمد یوسف اعظمی، مولانا مفتی محمد ذاکر قاسمی (مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند) اور قاری فرقان چودھری (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی دہلی) شامل تھے۔مقامی افراد میں جناب جمیل احمد (سماجی کارکن) اور محمد سرتاج نے بھی وفد کے ساتھ شرکت کی اور پولیس حکام کو علاقے کے حالات اور عوامی خدشات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے مقامی افراد سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی اورکہا کہ اگر ضرورت ہو جمعیۃعلماء ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

ٹیگ: Jamiat on uttam nagarnews todayUttam Nagar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN