ایران نے اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد بالخصوص دیمونا پر میزائل حملے کر کے سینکڑوں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ ایران کا دعوی ہے کہ دوسو افراد مارے گئے ہیں ،آزاد ذرائع سے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کا مرکزی جوہری مرکز دیمونا میں واقع ہے جسے ہندوستان کی بڑی آبادی کی وجہ سے لٹل انڈیا کہا جاتا ہے۔
اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی کوششوں کے باوجود میزائل براہ راست شہروں میں گر کر بہت زیادہ نقصان پہنچانے میں کامیاب رہی صحرائے نقب میں موجود علاقے دیمونا میں اسرائیل نے اپنا ایٹمی پلانٹ قائم کر رکھا ہے جس کی سکیورٹی اسرائیل کے دیگر شہروں سے بھی زیادہ ہے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیلی شہر عراد میں میزائل حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 20 عمارتوں کونقصان پہنچا۔جبکہ 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔وہیں جنوبی اسرائیل کے شہر عراد کے اسپتال نے ایرانی میزائل حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیاکےمطابق عراد پر حملے کے وقت رہائشیوں کیلئے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا، حملے کےوقت متعدد افرادچہل قدمی کر رہےتھے۔فائر فائٹرز حکام کے مطابق جنوبی اسرائیلی شہر عرادمیں میزائل حملے میں شدید نقصان ہوا ہے۔
•••نیتن یاہو حواس باختہ
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں ایران کے جوابی حملوں سے شدید پریشان ہوگئے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انتہائی مشکل شام کے باوجود ہم دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے مستقبل کی جنگ



