ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس این این نے جمعہ کو پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی کے حوالے سے بتایا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران اسرائیل کی توانائی اور گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
فدوی نے کہا، "اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو ہم ان کے توانائی کے تمام ذرائع، تنصیبات اور تمام ریفائنریوں اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنائیں گے۔”