نئی دہلی :
کیا حکومت کووڈ سے متعلق معلومات اور اعدادوشمار چھپا رہی ہے؟ میڈیا میں اس طرح کے بحث کے دوران یہ اطلاع آئی ہے کہ سائنسدانوں اور میڈیکل محققین کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کی ہے کہ ان کو کووڈ 19-کی توسیع کے نمونے اور اس بیماری کی شدت کے بارے میں ڈیٹا دستیاب کرایا جائے۔
اس سائنسی گروپ میں دو سو ممبر ہیں۔ مذکورہ بالا اپیل وزیر اعظم سے آن لائن کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کی عدم فراہمی بنیادی طور پر کووڈ-19 کی ملک میں شدت کی وجہ سے ہے۔ وبائی امراض کے اعداد و شمار کو یا تو منظم طریقے سے جمع نہیں کیا گیا تھا یا سائنسی برادری کو نہیں دیا گیا تھا۔ ان معلومات کی عدم موجودگی میں ان سائنس دانوں نے کہا ہے کہ تحقیق متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خود کفیل ہندوستان کی پالیسی کا بھی خمیازہ بھگتنا پڑ ا ہے۔ اب بیرون ملک سے سائنسی آلات اور ریجنٹ مانگنا مشکل ہے ۔ ان کے بغیر کورونا وائرس کی جینوم تسلسل کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔