اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی روکنے کی بھی مشترکہ تیاری شروع کردی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کئیے جارہے ہیں جبکہ ایرانی بیلسٹک میزائل سے اسرائیل کو محفوظ بنانے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کی تنصیب جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اضافی پیٹریاٹ بٹالینز تعینات کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ خطے میں پہلے سے تعینات امریکی افواج کے تحفظ کیلئے مزید مقامات پر پیٹریاٹ بٹالینز تعینات ہوں گی۔
پیٹریاٹ امریکی افواج کا میزائل سسٹمم جدید فضائی انٹر سیپٹر میزائل اور ریڈار سسٹم کا استعمال کرتا ہے
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ” امریکہ نے ایران کی طرف سے دھمکیوں کے خلاف تیاری کے طور پراسرائیل میں THAAD فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کر دی ہے”۔
امریکہ نے اس سے پہلے مارچ 2019 میں اسرائیل میں مشترکہ دفاعی مشقوں کے دوران بھی ملک میں عارضی طور پر تھیڈ فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کی تھی۔
تاہم نئی مستقل ہے یا عارضی اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آیا اس نظام کو اسرائیل کے دفاعی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔تھیڈ موجودہ تنصیب کو اسرائیل کی ایران کے خلاف "بڑے حملے” کی تیاریوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا۔تل ابیب انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ اس حملے کا جواب دے گی۔اسرائیل کے پاس پہلے سے ہی تین فضائی دفاعی نظام موجود ہیں جن میں طویل مسافت کا ایرو، درمیانی مسافت کا "ڈیوڈز سلنگ” اور مختصر مسافت کا "آئرن ڈوم” شامل ہیں، لیکن یہ نظام ایران کے حالیہ جوابی حملے میں بہت سے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔