ایران کے میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل میں تباہی کی ویڈیوز سینسر کرنے کا سلسلہ تو جاری ہے مگر اسرائیل میں صرف حزب اللّٰہ کے حملوں سے کس قدر تباہی ہوئی ہے اس کا اظہار لبنانی سرحد کےقریب واقع علاقے مارگالیوت کے میئر نے کردیا۔
ٹی وی پر براہ راست نشر انٹرویو کے دوران میئر نے روتے ہوئے کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔
مارگالیوت کے میئر نے فریاد کرتے ہوئے مغربی ممالک سے کہا کہ تسلیم کرو کہ تم اس صورتحال سے نمٹ نہیں سکتے اور ساتھ ہی فریاد کی کہ اسرائیل کیلئے کچھ کرو۔
دوسری جانب اسرائیل کے علاقے کیریت شمونہ کے میئر ایویچائی اسٹرن بھی پھٹ پڑے۔
وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں پر مشتعل میئر ایویچائی اسٹرن نے کہا کہ حزب اللّٰہ جیت گئی، اسرائیلی ریاست ناکام ہوگئی۔
انہوں نے ایران اور حزب اللّٰہ کے ہاتھوں اسرائیل میں بدترین تباہی کی داستان سنائی۔
اجلاس سے خطاب میں میئر ایویچائی اسٹرن نے کہا کہ اسرائیل کا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ چکا، 16 ہزار شہری جاچکے، بقیہ 10ہزار اگر 10 روز بھی ٹہرے تو بمباری میں صرف 10 ہی بچیں گے۔
انہوں نےکہا کہ لبنان اور ایران محاذ ہم کیسے بھی ختم کریں، شہری یہ کہتے ہیں کہ حزب اللّٰہ جیت گئی، سوال کیا کہ اسرائیل کی یہ کیسی فتح ہے کہ لوگوں کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا، لوگوں کو مسلسل شیلٹر میں پناہ لینا پڑتی ہے، ہر سیکنڈ پر بارود برس رہا ہے۔
میئر نے بتایا ان کی اپنی دو کمسن بیٹیاں ہیں وہ انہیں کہاں لے کر جائیں، ایک سیکنڈ کی وارننگ کے بغیر میزائل برس رہے ہیں، شہریوں کو زرا برابر تحفظ حاصل نہیں، ایسی بمباری میں بوڑھوں، معذور بچوں اور خصوصی افراد کو لے کر کہاں جائیں؟ بیماریوں کا شکار کثیرالمنزلہ عمارت میں مقیم بوڑھے دس سیکنڈ میں کیسے شیلٹر میں جاسکتےہیں؟ غریب بس ڈرائیور کیسے دس سیکنڈ میں بس روکے، مسافر اتریں اور شیلٹر میں داخل ہوں؟ ایسے ہی حالت میں ایک بس ڈرائیور سر پر بم لگنے سے مرا







